روس، چین کا چاند پر پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ، پاکستان کو بھی شرکت کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
روس، چین کا چاند پر پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ، پاکستان کو بھی شرکت کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)روس اور چین نے چاند پر ایک مشترکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس میں پاکستان سمیت متعدد ممالک کو اس منصوبے کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منصوبے میں کمانڈ سینٹر، مواصلاتی نظام، سائنسی تجربہ گاہیں اور توانائی کی ترسیل کے لیے پائپ لائنز اور کیبلز شامل ہوں گے۔ روس اور چین نے اس منصوبے میں 17 دیگر ممالک کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے جن میں پاکستان، مصر، وینزویلا، اور جنوبی افریقہ بھی شامل ہیں۔یہ منصوبہ 2033سے 2035کے درمیان مکمل کیا جائے گا، یہ منصوبہ دونوں ممالک کے انٹرنیشنل لونر ریسرچ اسٹیشن(آئی ایل آر ایس)کا حصہ ہے جس کا مقصد چاند کے جنوبی قطب پر ایک مستقل تجربہ گاہ قائم کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ پلانٹ چاند پر مستقبل کی انسانی آبادکاری اور سائنسی تحقیق کے لیے مستقل توانائی فراہم کرے گا خاص طور پر چاند کی طویل راتوں کے دوران جب شمسی توانائی دستیاب نہیں ہوتی۔پلانٹ کی تعمیر مکمل طور پر روبوٹک اور خودکار نظام کے ذریعے کی جائے گی تاکہ انسانی موجودگی کے بغیر اسے مکمل کیا جا سکے۔
چین نے واضح کیا ہے کہ آئی ایل آر ایس ایک بین الاقوامی سائنسی تعاون کا منصوبہ ہے۔ چین کا چانگے8مشن 2028 میں چاند پر بھیجا جائے گا جو منصوبے کی بنیاد رکھنے میں مدد دے گا جبکہ روس روس ایک نیوکلیئر توانائی سے چلنے والاتیار کر رہا ہے جو چاند پر سامان کی ترسیل اور مداروں کے درمیان کارگو منتقل کرنے کے لیے استعمال ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرروبوٹ کمپیٹیشن سمیت چائنا میڈیا گروپ کی تخلیقی سرگرمیوں پر تائیوان کے نوجوان خوش اور پروجوش ہیں، چینی میڈیا عمران خان بات چیت کیلئے تیار، کچھ لو اور کچھ دو کیلئے بھی تیار ہیں،علیمہ خان اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر پی ٹی آئی کا احتجاج، گولیاں چلیں گی تو ہم بھی اسلحہ لائیں گے، علی امین گنڈاپور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملٹری ڈپلومیسی نے پاکستان کو تنہائی سے نکالا، وار ویٹرنز کا خراج تحسین فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران کا سرکاری دورہ، خطے کی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر اہم بات چیت عدالت نے انتخابی نشان کافیصلہ کیا، پی ٹی آئی نے خود سمجھ لیا وہ سیاسی جماعت نہیں رہی، ججز سپریم کورٹ نوشکی، انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی،صدر اور وزیراعظم کی مذمتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کا منصوبہ کی دعوت چاند پر کے لیے
پڑھیں:
پی سی بی ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ آج کرے گا
دبئی(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ میں شرکت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ بدھ آج حتمی فیصلہ کرے گا۔
ترجمان کے مطابق اس حوالے سے مشاورت جاری ہے، فیصلہ ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے میچز سے متنازع ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے پر اتفاق ہو چکا ہے ان کی جگہ رچی رچرڈسن کا تقرر کیا جا سکتا ہے۔
ادھر پاکستانی کرکٹرز نے گزشتہ شب آئی سی سی اکیڈمی گرائونڈ پر تین گھنٹے کا طویل ٹریننگ سیشن کیا، البتہ پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی اور اسی وینیو پر بھارتی کرکٹرز بھی مشقیں کرتے رہے۔
معاملات طے پانے کی صورت میں پاکستان کو بدھ کے روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پر یو اے ای سے مقابلہ کرنا ہے۔
فتح کی صورت میں سپرفور مرحلے میں رسائی مل جائے گی، پھر اتوار کو دوبارہ بھارت سے مقابلہ ہوگا۔
Post Views: 6