کورنگی  میں شہری اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں کی  فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی  کمسن بچی کو مقامی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا، واقعے کا مقدمہ 3 نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔

پیرکی شب عوامی کالونی تھانے کے علاقے کورنگی ساڑھے تین سیکٹر35 اے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری اورڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 12 سالہ بچی عارفہ وقارکی نمازجنازہ منگل کی صبح جامعہ مسجد مدنی میں ادا کردی گئی۔

نمازجنازہ میں مقتولہ بچی کے اہلخانہ ،عزیزواقارب اورعلاقہ مکینوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی، مقتولہ بچی کو باغ کورنگی میں واقع مقامی قبرستان میں آہوں اورسسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مقتولہ عارفہ 5 بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھی، مقتولہ بچی کے اہلخانہ کے مطابق بچی گھر کے باہر بیٹھی تھی کے ڈاکوؤں نے شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی شہری کے پاس پستول موجود تھا ڈاکوؤں اور شہری کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوااور اس دوران ایک گولی عارفہ کو جالگی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ضلع کورنگی میں لوٹ مارکی وارداتیں روز کا معمول ہیں مسلح لیٹروں کو کوئی روکنے والا نہیں ہے۔

مقتولہ بچی کے اہلخانہ اور علاقہ مکینوں نے ارباب اختیار سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھر بچی عارفہ کے جاں بحق ہونے کے واقعےکا مقدمہ عوامی کالونی تھانے میں مقدمہ مقتولہ بچی کے والدوقار احمد کی مدعیت میں3نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق2 موٹر سائیکل سوار 3نامعلوم مسلح ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کے دوران وجیہہ الدین نامی لڑکے سے  نقدی، آئی فون 16 پرومیکس اور نئی موٹر سائیکل چھینی اورمزاحمت پر فائرنگ کردی۔

وجیہہ الدین نامی لڑکے کی جانب سے بھی ملزمان پر جوابی فائرنگ کی گئی لیکن ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مسلح ملزمان کی فائرنگ سے گلی میں موجود 12 سالہ عارفہ وقار شدید زخمی ہوگئی جسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔

پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے، امید ہے کہ بچی کےقتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزمان گرفتار، پولیس دلہا کی گاڑی کو بھی بند کردیا

کراچی کے ضلع وسطی کی حدود میں قائم تھانے شاہراہ نور جہاں پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرکے دلہا سمیت تین گاڑیاں قبضے میں لے لی، فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں بارات میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان  کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گاڑی قبضہ میں لے لی۔

پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے شاہراہ نورجہاں روڈ بلاک ٹی میں بارات میں شریک افراد کی ہوائی فائرنگ سے قاسم نامی شخص ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او شاہراہِ نور جہاں کی سربراہی میں پولیس کی نفری وقوعہ پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ تقریب میں شریک چند افراد بارات کے دوران ہوائی فائرنگ کر رہے تھے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بارات کا تعاقب کیا اور تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جن کی شناخت عاقب خلیل، مزمل اور رازی منڈ کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کیے جبکہ بارات میں استعمال ہونے والی تین گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے بروقت کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں ہوائی فائرنگ جیسے خطرناک عمل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • صحافی طاہر نصیرکی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کا کیس ، پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب
  • کراچی، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
  • کراچی میں ڈاکو راج، مزاحمت کرنے پر 18 سالہ نوجوان جاں بحق
  • مقبوضہ فلسطین کا علاقہ نقب صیہونی مافیا گروہوں کے درمیان جنگ کا میدان بن چکا ہے، عبری ذرائع
  • کراچی: براق پیٹرول پمپ سچل موڑ کے قریب  ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر بھتیجا جاں بحق، چچا زخمی
  • شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزمان گرفتار، پولیس دلہا کی گاڑی کو بھی بند کردیا
  • کراچی میں 3 انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار
  • ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی: راولپنڈی میں ایک شہری پر مقدمہ درج
  • پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
  • پشاور: پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے