پاکستان اور آذربائیجان کے عوام کے دل ایکساتھ دھڑکتے ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔
ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خوبصورت اور پُرامن شہر لاچن میں عزیز بھائی صدر الہام علیوف سے ملاقات ہوئی۔ پاک بھارت حالیہ تنازع میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
آذربائیجان کے ضلع لاچین میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار ان کے ہمراہ تھے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے علاقائی امن و خوش حالی کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو تمام شعبوں میں مزید وسعت دینے کا اعادہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ آذربائیجان کے ضلع لاچین میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار ان کے ہمراہ تھے۔
ملاقات کے حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یومِ آزادی پر صدر علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو مبارک باد دی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر آذربائیجان کے صدر سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کے عوام کا پاکستانی عوام کے ساتھ لازوال رشتہ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ا ذربائیجان کے عوام اعظم شہباز شریف نے
پڑھیں:
شہباز شریف اور ان کے وفد کا ترکیہ کے دورے کا شکریہ ادا کرتا ہوں: طیب اردوان
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف اور ان کے وفد کی میزبانی کر کے خوشی ہوئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم پاکستان کے ساتھ کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، شہباز شریف اور ان کے وفد کے ساتھ معیشت، تجارت اور سلامتی پر بات ہوئی۔ترکیہ کے صدر نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو ہر شعبے میں مزید مضبوط بنانے پر زور دیاہے ۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان کے ذریعے پاکستانی بھائیوں کو محبت کا پیغام دیتا ہوں، شہباز شریف اور ان کے وفد کا ترکیہ کے دورے کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، اللہ تعالیٰ ہماری یکجہتی اور بھائی چارے کو قائم رکھے۔