خیبر پختونخوا میں 33ارب روپے کے مفت سولرائزیشن منصوبے میں سنگین بے ضابطگیاں
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
خیبر پختونخوا میں 33ارب روپے کے مفت سولرائزیشن منصوبے میں سنگین بے ضابطگیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز
پشاور(سب نیوز) خیبر پختونخوا حکومت کے آنے والے 33 ارب روپے مالیت کے مفت سولر منصوبے میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔پی سی ون کے برعکس سولریونٹ میں تبدیلیوں کے باوجود فی یونٹ قیمت تقریبا 2 لاکھ 4 ہزار روپے رکھی گئی ہے جس نے منصوبے کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھادیے ہیں۔ چیف انجینئرنے آل ان ون سولوشن کی مخالفت کی تو انھیں عہدے سے ہٹادیا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی قیمت تقریبا ایک لاکھ 40 ہزار روپے فی یونٹ ہونی چاہیے تھی۔ مزید برآں، خیبر پختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے ٹینڈرنگ کے عمل کومس پروکیورمنٹ قرار دیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ منصوبے کو 20 پیکجز میں تقسیم کیا گیا، جن میں سے 18 پیکجز پر ایک ہی بولی آ ئی اور اس کو ہی اہل قرار دیا گیا۔کمپنیوں کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہوا۔
مزید حیران کن بات یہ ہے کہ ایک اور کمپنی، جس نے دو پیکجز کے لیے ہزارہ ڈویژن میں سب سے کم بولی دی، اس کی قیمتیں دیگر کمپنیوں سے 7 فیصد کم تھیں۔ سولر یونٹ کی اہم تبدیلیوں میں آل ان ون سولوشن کا اضافہ شامل تھا، جسے بعد ازاں ایک مخصوص کوڈ کے ساتھ پی سی ون میں شامل کیا گیا۔ذرائع کا دعوی ہے کہ یہ آل ان ون سولوشن صرف ایک کمپنی تیار کرتی ہے، وہ بھی حسبِ ضرورت، اور پاکستان میں اس کا صرف ایک سپلائر موجود ہے۔ ایک کے سوا تمام بولی دہندگان نے ایک ہی برانڈ اور ماڈل کا آل ان ون سولوشن پیش کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے بھارت کو سفارتی اور عسکری دونوں محاذوں پر شکست دی، اسپیکر ایاز صادق پاکستان نے بھارت کو سفارتی اور عسکری دونوں محاذوں پر شکست دی، اسپیکر ایاز صادق پاراچنار، اپر اور سینٹرل کرم کے مختلف علاقوں کے قبائل کے مابین امن معاہدہ طے پاگیا بیٹوں نے 90سالہ باپ کی دوسری شادی کی خواہش پوری کر دی آئی ایم ایف کی ریونیو بڑھانے کیلئے وفاقی بجٹ کیلئے سخت تجاویز، عوام کیلئے مہنگائی کا نیا طوفان تیار یوم تکبیر، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے عزم کا اعادہ معرکہ حق، پاکستان نے ایک ہزار بھارتی فوجی مارے،وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دعویCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں فورسز کی دو کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک
فائل فوٹو۔سیکیورٹی فورسز نے 2 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو کارروائیاں کیں، ان کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں مارا گیا ایک خارجی دہشتگرد قاسم افغان شہری نکلا، وہ افغان بارڈر پولیس کا فعال اہلکار تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خارجیوں کی نقل و حرکت کی نشاندہی شمالی وزیرستان میں ایشام کے سامنے علاقے میں ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے گروہ کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دو کارندے ہلاک کردیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں آپریشن کے دوران ایک خارجی کو ہلاک کیا گیا، ہلاک خارجی کی شناخت اکرام الدین عرف ابو دجانہ کے نام سے ہوئی، وہ بھی افغان شہری تھا۔