28 مئی یوم تکبیر، چوہدری شجاعت حسین کی 1998میں کلیدی شراکت داری کا ثمر ہے۔ خواجہ رمیض حسن
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما و کوآرڈینیٹر برائے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی خواجہ رمیض حسن نے یوم تکبیر کے حوالہ سے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان کا دفاع ہر صورت ناگزیر ہے۔
(جاری ہے)
ملکی دفاع اور استحکام کے لیے ذاتی رنجشوں کو بھلا کر ملکی مفاد میں سوچنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو جب وطن کو دشمن کی للکار کا جواب دینے کی ضرورت پیش آئی اس وقت بھی چوہدری شجاعت حسین قومی وسیع مفادات کی خاطر اپنا کلیدی کردار ادا کرنے میں پیش پیش تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) نے ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے صنعت وپیداوار کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ کہا برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اوربہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے لئے تمام وزارتوں اور ماہرین کو بامعنی مشاورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔