ملک کا دفاع ناقابل تسخیر، دشمن کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے، کامران ٹیسوری
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
کراچی میں یوم تکبیر کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ 28 مئی قوم کے غیر متزلزل عزم، حوصلے اور دفاع وطن کے جذبے کی علامت ہے، یوم تکبیر ہمارے ایٹمی پروگرام کے معماروں اور قومی ہیروز کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، دشمن کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔ یوم تکبیر کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ 28 مئی قوم کے غیر متزلزل عزم، حوصلے اور دفاع وطن کے جذبے کی علامت ہے، یوم تکبیر ہمارے ایٹمی پروگرام کے معماروں اور قومی ہیروز کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، دشمن کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، 28 مئی فخر کا دن ہے جب پاکستان ایک ایٹمی طاقت بن کر ابھرا، یوم تکبیر پر پوری قوم، افواج پاکستان اور سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یوم تکبیر
پڑھیں:
گورنر ہاؤس میں اسپیکر کو رسائی کیخلاف کامران ٹیسوری کی درخواست، ائینی پینج تشکیل
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ آئین میں قائم مقام گورنر کا دائرہ اختیار طے ہے، قائم مقام گورنر 2015ء کے قانون کے تحت گورنر ہاؤس استعمال نہیں کر سکتا، سندھ ہائیکورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کر کے درخواست نمٹائی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر کی غیر موجودگی میں اسپیکر صوبائی اسمبلی کو مکمل رسائی دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی درخواست پر 5 رکنی آئینی بنچ تشکیل دے دیا گیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 3 نومبر کو سماعت کرے گا۔ سندھ ہائی کورٹ نے قائم مقام گورنر کو گورنر ہاؤس کی مکمل رسائی کا حکم دیا تھا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ ان کا درخواست میں مؤقف ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ سنایا۔
گورنر سندھ کا درخواست میں مؤقف ہے کہ قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کو اجلاس کرنے سے روکا نہیں گیا، تصاویر اور ویڈیو سے واضح ہے کہ قائم مقام گورنر کو مکمل پروٹوکول دیا گیا۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ آئین میں قائم مقام گورنر کا دائرہ اختیار طے ہے، قائم مقام گورنر 2015ء کے قانون کے تحت گورنر ہاؤس استعمال نہیں کر سکتا، سندھ ہائیکورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کر کے درخواست نمٹائی ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی درخواست میں سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔