احتجاجی تحریک کا اعلان ہو چکا، چند دن میں لائحہ عمل دیں گے : جیل سے عمران خان کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ احتجاجی تحریک کا اعلان ہو چکا ، جس کا اگلے 5 سے 6 دنوں میں لائحہ عمل دیں گے، وکٹ کے دونوں جانب کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے۔
عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے ’ میرے دروازے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے کھلے ہیں، صرف انصاف چاہتا ہوں اور کیسز جلد سنے جائیں، احتجاجی تحریک کا اعلان ہو چکا ہے 5 سے 6 دن میں لائحہ عمل دیں گے۔‘
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے بہنوں کی 40 منٹ تک ملاقات، علیمہ خان نے بیرسٹر گوہر سے اہم سوال پوچھ لیا
عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کے لیے تیار ہوں، بانی پی ٹی آئی نے کہا اپنے لیے رعایت نہیں مانگ رہا، ریاعت مانگنی ہوتی تو بہت پہلے مانگ چکا ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ارکان بیرسٹر علی ظفر کے عدالتی معاون بننے پر ناراض کیوں؟
????????سینیٹر علی ظفر کی عمران خان سے ملاقات کے بعد گفتگو۔ pic.
— Abbas Shabbir (@Abbasshabbir72) May 29, 2025
بانی پی ٹی آئی نے پارٹی لیڈر شپ کو تحریک کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ’پارٹی لیڈرشپ تحریک کے لیے تیار ہو جائے، کوئی سامنے نہ آیا تو برداشت نہیں کروں گا،وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں،احتجاجی تحریک کا اعلان ہو چکا، 5،6 دن میں لائحہ عمل دیں گے۔‘
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے خلاف کیسز کے فیصلوں کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر علی ظفر
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ کوئی کچھ لو کچھ دو نہیں ہے۔
دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ عمران خان بارہا کہہ چکے ہیں کہ کبھی بھی ڈیل کے تحت باہر نہیں آؤں گا، بانی پی ٹی آئی بے گناہ ہیں ہر قیمت میں رہائی ہونی چاہیے،جہاں تک کچھ لو اور کچھ دو کی بات ہے تو لوگوں نے مس گائیڈ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیرسٹر علی ظفر بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی عمران خان
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیرسٹر علی ظفر بیرسٹر گوہر پی ٹی ا ئی میں لائحہ عمل دیں گے بیرسٹر علی ظفر کے لیے نے کہا
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام کے بعد باضابطہ طور پر ’ٹیم آف دی ٹورنامنٹ‘ کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیفا کی ’ٹیم آف دی ٹورنامنٹ‘ میں نئی عالمی چیمپئن اسپین کے سب سے زیادہ تین کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہے۔
4-3-3 فارمیشن پر مشتمل اس بہترین الیون میں مجموعی طور پر سات مختلف ممالک کے کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقدہ میگا ایونٹ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اسپین کی جانب سے دفاعی کھلاڑی مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو کے ساتھ مڈفیلڈر روڈری کو منتخب کیا گیا جنہوں نے ٹیم کو عالمی ٹائٹل دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
فائنل میں شکست کھانے والی ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کو فارورڈ لائن میں جبکہ دفاعی کھلاڑی لیسانڈرو مارٹینیز کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا۔
فرانس کے کائلیان ایمباپے، مائیکل اولیسے اور ڈیوٹ اپامیکانو بھی بہترین الیون کا حصہ بنے جبکہ انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم نے مڈفیلڈ میں جگہ حاصل کی۔
ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ کو مرکزی اسٹرائیکر منتخب کیا گیا جبکہ کیپ وردے کے گول کیپر ووزینہا اپنی غیرمعمولی گول کیپنگ کی بدولت ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہونے میں کامیاب رہے۔
Your FIFA Dream XI is here ⭐
Your favourite players, chosen by fans around the world. This is the FIFA Dream XI powered by @aramco#FIFAWorldCup #DreamXI