اپنی خودمختاری، وقار اور سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، سید محمد نقی
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پاکستان نے صرف پانچ گھنٹوں میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور دنیا کو دکھا دیا کہ یہ قوم اپنے دفاع میں کسی سے پیچھے نہیں، میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی بہادر قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نے پاکستان کی عزت اور وقار کو بلند کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ یومِ تکبیر کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید محمد نقی نے کہا ہے کہ پاکستان کے پہلے منتخب وزیرِاعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی دور اندیشی اور بے مثال جرات نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا خواب دکھایا اور اس کے لیے عملی بنیاد فراہم کی، جس کو عظیم سائنسدان جناب ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے حقیقت بنایا، ان کی محنت اور عزم کے باعث پاکستان آج سے 27 سال قبل ایک ناقابلِ تسخیر ایٹمی قوت بن کر دنیا کے نقشے پر ابھرا، یومِ تکبیر صرف فخر کا دن نہیں بلکہ ہماری قوم کے غیر متزلزل عزم اور یکجہتی کی علامت ہے کہ ہم اپنی خودمختاری، وقار اور سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، پاکستان نے صرف پانچ گھنٹوں میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور دنیا کو دکھا دیا کہ یہ قوم اپنے دفاع میں کسی سے پیچھے نہیں، میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی بہادر قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نے پاکستان کی عزت اور وقار کو بلند کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں،متنازع علاقہ ، پاکستان
حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے وہاں کے عوام کو خود کرنا ہے
جنرل اسمبلی میں بھارتی نمائندے کے ریمارکس پرپاکستانی مندوب کا دوٹوک جواب
پاکستان نے اقوام متحدہ میں واضح کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، نہ کبھی تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا، یہ ایک متنازع علاقہ ہے، جس کا حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے وہاں کے عوام کو خود کرنا ہے۔جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق کی رپورٹ پیش کیے جانے پر بھارتی نمائندے کے ریمارکس کے جواب میں پاکستان کے فرسٹ سیکریٹری سرفراز احمد گوہر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بھارت کے بلاجواز دعوں کا جواب دینے کے اپنے حقِ جواب (رائٹ آف رپلائی) کا استعمال کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں بھارتی نمائندے کی جانب سے ایک بار پھر دہرائے گئے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، بلکہ اس کونسل کے سامنے صرف چند حقائق پیش کرنا چاہوں گا۔سرفراز احمد گوہر نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، نہ کبھی تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا، یہ ایک متنازع علاقہ ہے، جس کا حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو کرنا ہے، جیسا کہ سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا ہے۔