سعودی عرب کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات جاری رکھیں گے، ایران
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
ایرانی نیوز ایجنسی سے اپنی ایک گفتگو میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ میں نے تہران-ریاض تعلقات کے بارے میں ایک ٹویٹ بھی کیا تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کے معاملے میں ہم پوری طرح سنجیدہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے معاملے میں کچھ مسائل پیش آئے جن پر سنجیدگی سے توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایران کے سرکاری خبررساں ادارے سے اس وقت کیا جب وہ گزشتہ روز سے ڈاکٹر "مسعود پزشکیان" کے ساتھ عمان کے دورے پر ہیں۔ اس موقع پر سید عباس عراقچی نے کہا کہ میں رہبر معظم کے دفتر اور حج و زیارت کے انتظامات کرنے والی وزارت کے ساتھ رابطے میں ہوں تاکہ ایرانی حجاج کی روانگی اور حج کے انتظامات میں کوئی خلل نہ آئے۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پوسٹ کئے گئے ایک ٹویٹ کی وضاحت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے تہران-ریاض تعلقات کے بارے میں ایک ٹویٹ بھی کیا تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کے معاملے میں ہم پوری طرح سنجیدہ ہیں۔ ہمارے لئے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کی پالیسی انتہائی اہم ہے اور سعودی عرب کا اس پالیسی میں بہت اہم مقام ہے۔
ہم اپنے بردارانہ تعلقات کو بڑھائیں گے اور کسی کو بھی یہ تعلقات خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ یاد رہے کہ سید عباس عراقچی نے منگل کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ اسلامی جمهوریہ ایران واضح طور پر مسلمانوں کے اتحاد، بالخصوص حج کی روحانی فضاء کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتا ہے۔ ہم پُرعزم ہیں کہ کوئی عنصر ہمارے ہمسایوں سے تعلقات کے راستے میں آڑے نہ آئے۔ ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے بڑھتے تعلقات کو نقصان پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اس سال حج کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کی حکومت و عوام کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جو بیت اللہ کے زائرین کی میزبانی کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ میں قونصلیٹ کے ڈائریکٹر جنرل "مجتبیٰ شصتی کریمی" نے مدینہ منورہ میں دو ایرانی شہریوں کی رہائی کی خبر دی۔ انہوں نے کہا کہ مدیہ منورہ میں حراست میں لئے گئے جناب قاسمیان اور جناب ندیمی رہا ہو گئے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سید عباس عراقچی سعودی عرب کے تعلقات کے نے کہا کہ ایک ٹویٹ کہ ایران انہوں نے کے ساتھ
پڑھیں:
سعودی عرب سے تعلقات مضبوط اور تاریخی ہیں‘ برطانوی وزیر خارجہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-06-6
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر نے کہا ہے کہ ریاض کے ساتھ لندن کے تعلقات مضبوط اور تاریخی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں 1900 سے زیادہ برطانوی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ ایویٹ کوپران دنوں ریاض کا دورہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ان کا ملک مالی تعاون کے فریم ورک کے اندر سعودی عرب کے ساتھ تعاون کو تیز کرنا چاہتا ہے۔ ایویٹ کوپر نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا ملک سوڈان میں مذاکرات کی حمایت کرتا ہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جنگ علاقائی امن اور سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کا ملک سوڈان میں فوری طور پر جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے شراکت داروں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ لندن نے سوڈان میں شہریوں کی تکالیف کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے فنڈز مختص کرنے کی کوششوں کا اعلان کیا ہے۔اسی سلسلے میں برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر نے کہا کہ ان کا ملک لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح دیکھنا چاہتا ہے۔ لندن لبنانی حکومت اور لبنانی فوج کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ اپنی برطانوی ہم منصب سے گفتگو کررہے ہیں