سعودی عرب رونالڈو کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدام اُٹھانے لگا
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
سعودی حکام پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے لگے۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سعودی کلب النصر کو چھوڑنے کا عندیہ دینے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی الہلال فٹبال کلب میں شمولیت پر منایا جارہا ہے، جس پر بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کو سعودی عرب میں روکنے کیلئے پہلا آپشن الہلال میں منتقلی ہے، جس سے وہ فیفا کلب ورلڈکپ کھیل سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: فیفا نے شاہین آفریدی کو عظیم فٹبالرز کی فہرست میں لاکھڑا کیا، مگر کیسے؟
کلب ورلڈکپ میں 32 ٹیموں کو کھلاڑیوں کو سائن کرنے کی اجازت دینے کیلئے 1 سے 10 جون تک ایک خصوصی ٹرانسفر ونڈو کھلتی ہے، جس کے تحت کلبز بہترین کھلاڑیوں کو اپنی ٹیموں کو حصہ بناسکتے ہیں۔
فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اسٹار فٹبالر رونالڈو کلب فٹبال ورلڈکپ کھیلتے نظر آئیں گے، جس کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں تھی کہ وہ جلد کلب کو خیرباد کہہ دیں گے۔
مزید پڑھیں: رونالڈو نے النصر چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، مبہم پوسٹ پر مداح حیران
گزشتہ روز کرسٹیانو رونالڈو نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ ختم ہونے کے چند گھنٹے بعد مبہم پوسٹ شیئر کی، جس میں لکھا تھا کہ یہ باب ختم ہوگیا ہے!۔
انہوں نے مزید لکھا کہ کہانی؟ ابھی تک لکھی جا رہی ہے، میں اس سفر میں سب کا مشکور ہوں۔
مزید پڑھیں: النصر کی رونالڈو کو تقریباً 5 ارب ماہانہ، 5 فیصد حصص کی پیشکش
رونالڈو نے جنوری 2023 میں النصر کے ساتھ 164 ملین پاؤنڈ سالانہ کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس دوران انہوں نے 105 میچز میں 93 گول اسکور کیے، ان کی سب سے بڑی کامیابی 2023 میں عرب کلب چیمپئنز کپ کی فتح تھی تاہم سعودی پرو لیگ کا ٹائٹل ان کے حصے میں نہ آ سکا۔
سال 2022 میں کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ کر سعودی کلب جوائن کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرسٹیانو رونالڈو اسٹار فٹبالر رونالڈو نے رونالڈو کو
پڑھیں:
جنت مرزا کو کس بھارتی ہیرو کیساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی؟ ٹک ٹاک اسٹار نے بتا دیا
مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا نے ایک ایسا انکشاف کرکے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا جس کی حقیقت جاننے کے لیے سب بے تاب ہیں۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جنت مرزا نے انکشاف کیا کہ انھیں بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے کامیاب ترین ہیرو کارتک آریان کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار کی آفر ہوئی تھی۔
جنت مزرا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کارتک آریان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی اس پیشکش کو انھوں نے ٹھکرا دیا تھا۔
ٹک ٹاک اسٹار نے کارتک آیان کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے والدین نے بھارت جاکر کام کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔
جنت مرزا نے مزید بتایا کہ صرف والدین کی اجازت کی بات نہ تھی، میرا دل بھی بھارت جاکر کام کرنے کو تیار نہیں تھا۔
ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ فلموں کے بجائے سوشل میڈیا کو پہلی ترجیح پر رکھتی ہے۔ مجھے ٹک ٹاک ہی بہتر لگتا ہے۔
جنت مرزا نے کہا کہ ویسے بھی آج کل کے نوجوان سنیما جانے کے بجائے اپنے گھروں میں بیٹھ کر موبائل فون اسکرول کرنا پسند کرتے ہیں۔ ایسے میں فلمیں کرنا فائدہ مند نہیں لگتا۔
یاد رہے کہ جنت مرزا کا شمار پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سوشل میڈیا اسٹارز میں ہوتا ہے، جنہوں نے فلم "تیرے باجرے دی راکھی" سے فلمی دنیا میں قدم رکھا، مگر زیادہ کامیابی نہ ملنے کے بعد دوبارہ سوشل میڈیا کی دنیا میں سرگرم ہیں۔