تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا، سیکرٹری خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)وفاقی سیکرٹری خزانہ نے واضح کیا ہے کہ تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا۔سیکریٹری خزانہ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے باہر صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ وفاقی بجٹ دس جون کو ہی پیش ہوگا۔
(جاری ہے)
وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس میں اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ حکومت عید کی تعطیلات کے باعث بجٹ کی تاریخ میں رد و بدل پر غور کررہی ہے۔اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ دس جون کو پیش کرنے کا اعلان کیا تھا،خرم شہزاد نے کہا تھا کہ رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے نو جون کو جاری کیا جائے گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تاریخ میں وفاقی بجٹ جون کو
پڑھیں:
ایشیا کپ: آئی سی سی نے اینڈی پائیکرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ مسترد کردیا، بھارتی میڈیا
کراچی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اتوار کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران ہینڈ شیک تنازع پر میچ ریفری کا کوئی کردار نہیں تھا۔
پی سی بی نے مؤقف اپنایا تھا کہ اینڈی پائیکرافٹ نے ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کو بھارتی کپتان سوریا کمار یادو سے مصافحہ نہ کرنے کا کہا تھا، جس سے آفیشل کی غیرجانبداری پر سوال اٹھے۔
تاہم آئی سی سی نے وضاحت دی ہے کہ پائیکرافٹ نے صرف وہ ہدایات پہنچائیں جو انہیں اے سی سی آفیشلز نے گراؤنڈ پر دیں۔
اب سب کی نظریں بدھ کو پاکستان اور یو اے ای کے میچ پر مرکوز ہیں کیونکہ 69 سالہ زمبابوین ریفری اینڈی پائیکرافٹ اس میچ کے لیے بھی نامزد ہیں۔ پی سی بی پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ اگر پائیکرافٹ میچ آفیشل رہے تو ٹیم میدان میں نہیں اترے گی۔
یہ واضح نہیں ہے کہ اے سی سی، جس کے سربراہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی ہیں، میچ ریفری کی تبدیلی کر سکے گا یا نہیں، کیوں کہ عموماً آفیشلز کی تقرری آئی سی سی ہی کرتی ہے۔
دوسری جانب پی سی بی نے تاحال آئی سی سی کی جانب سے کسی بھی قسم کی باضابطہ کمیونیکیشن موصول ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔