قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی نے آپریشن بُنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی پر قرار داد منظور کرلی
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی پر قرارداد منظور کر تے ہوئے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا ہے، کمیٹی نے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ کو عید سے پہلے تنخواہوں اور پینشن کی تقسیم کی ہدایت کردی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے ”معرکۂ حق“ اور ”آپریشن بنیان مرصوص“ میں پاکستان کی مسلح افواج کی تاریخی کامیابی پر قرارداد منظور کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن پلین بلوچ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کمیٹی نے ہندوستانی جارحیت کو پسپا کرنے اور قومی خودمختاری کے تحفظ میں افواجِ پاکستان کے کردار کو سراہا۔ ساتھ ہی وزیراعظم پاکستان کے قائدانہ کردار اور حالیہ بحران کے دوران میڈیا کی ذمہ دارانہ اور حقائق پر مبنی کوریج کی تعریف کی گئی۔ کمیٹی نے اس موقع پر امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی جارحیت کا پیشہ ورانہ اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے مالی امور پر بھی غور کیا گیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی ٹی وی کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، اور ٹی وی فیس کے ذریعے جمع ہونے والے 10 ارب روپے کا بڑا حصہ ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی پر خرچ ہو رہا ہے۔ ادارے کے پاس پینشن مینجمنٹ کا مربوط نظام موجود ہے، جس میں مزید بہتری کے لیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
کمیٹی نے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عید سے قبل ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن ہر صورت ادا کی جائیں۔
مزید برآں کمیٹی نے اسلام آباد کے سیکٹر F-14، F-15 اور بھارہ کہو میں صحافیوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دو ماہ کے اندر درخواستوں کی جانچ پڑتال مکمل کرنے اور شکایات کا ازالہ کرنے کی ہدایت کی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان کے کمیٹی نے
پڑھیں:
ملی یکجہتی کونسل کا قومی مشاورتی اجلاس
اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان، اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چئیرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی سمیت دیگر رہنماء شریک ہوئے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اہم قومی مشاورتی اجلاس

اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اہم قومی مشاورتی اجلاس اسلامی تحریک کی میزبانی اور کونسل کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر کے زیر صدارت اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں لیاقت بلوچ نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے، جبکہ اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان، اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چئیرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی سمیت کونسل میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہ، کونسل کی مرکزی کابینہ اور بعض صوبائی صدور بھی شریک تھے، آخر میں پرہجوم میڈیا کانفرنس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔