متبادل توانائی کا انقلاب آچکا، بجلی کے نظام میں بھاشا ڈیم کی شمولیت اہم ہوگی، وزیر توانائی
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
اسلام آباد:وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں متبادل توانائی کا انقلاب آچکا ہے، بجلی کے نظام میں بھاشا ڈیم کی شمولیت اہم ہوگی۔
بجلی کے شعبے میں تبدیلیوں پر منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کی گئی ہیں۔ حکومت نے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں صنعتی شعبے کا ٹیرف 30 فیصد کم کیا گیا ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ پاور ٹیرف میں پائیدار بنیاد پر کمی کی جائے۔ پاکستان میں متبادل ذرائع توانائی کا انقلاب آ چکا ہے۔
اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ایک سال سے ہم توانائی کے شعبے میں تحقیق اور مختلف چیزوں کا تجزیہ کر رہے ہیں۔ آی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی کر رہے ہیں۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جب کہ شمسی توانائی کا ذریعہ حیران کن ہے۔اس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں توانائی کے شعبے میں اندازے حقیقت پسندانہ نہیں تھے۔ کورونا وائرس کے دنوں میں توانائی کی مانگ میں اضافہ ہوا ۔ مستقبل میں بجلی کی خریداری سے حکومت کو الگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی کے نظام میں بھاشا ڈیم کی شمولیت اہم ہوگی۔ کوشش کر رہے ہیں کہ صارفین کو بجلی کے نظام میں ناقص منصوبہ بندی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ٹرانسمیشن کے نظام میں بھی اصلاحات ہورہی ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا کہ ٹرانسفارمرز اور فیڈرز پر دباؤ سے متعلق معلوم کرنے کے حوالے سے ہمارے پاس ٹیکنالوجی نہیں ہے۔ کوئلے اور گیس پر چلنے والے بجلی گھروں کے حوالے سے کوشش ہے کہ ماحولیات پر اثر نہ پڑے ۔ اگلے 3 برس میں گرڈ سے فراہم کرنے کے لیے وافر بجلی موجود ہے۔ بجلی صارفین کے استعمال میں ہونی چاہیے ۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وزیر توانائی کر رہے ہیں نے کہا
پڑھیں:
غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
— فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کر کے جیوانی سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 5 کا تعلق پنجاب اور ایک کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے تمام شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ایک ماہ کے دوران انسانی اسمگلنگ اور غیرقانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث 265 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔