سانگھڑ: پوتے نے دادا کو سر پر سریا مار کر قتل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
—علامتی تصویر
سندھ کے ضلع سانگھڑ کے تعلقہ شہدادپور کے نزدیک پوتے نے دادا کو سر پر سریا مار کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ملزم نشہ کر کے جھگڑتا رہتا تھا۔
پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
موٹروے پر پولیس وین کی ٹرک سے ٹکر، 2 اہلکار جاں بحق
فیصل آباد (ویب ڈیسک) موٹروے پر پولیس کی وین ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے قریب موٹروے پر پیش آیا، حادثے میں جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کا تعلق ملتان پولیس سے ہے۔
پولیس اہلکار لاہور میں میچ سکیورٹی کی ڈیوٹی کے بعد واپس آ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے، جاں بحق پولیس اہلکاروں کی لاشوں اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال متنقل کر دیا گیا ہے۔