راجن پور پولیس کی کارروائی، ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا ہونے والے 2مغوی بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
لاہور:
راجن پور پولیس نے تھانہ شاہوالی کے علاقے میں چند روز قبل ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا ہونے والے 2 مغوی برکت علی اور ساجد حسین کو بازیاب کروا لیا۔
پنجاب پولیس راجن پور نے کچہ کریمنلز کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور پولیس کی جانب سے کچہ کریمنلز کے خلاف تھانہ شاہوالی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
شاہوالی پولیس نے کچہ ایریا کے اغواکاروں کے ٹھکانوں پر ریڈ کیا۔ راجن پور پولیس اور کچہ کریمنلز کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں کچہ کریمنلز مغویوں کو چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مغویوں کی بازیابی پر ورثاء نے پولیس سے اظہار تشکر کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی بحفاظت بازیاب کروانے پر ڈی پی او فاروق امجد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
ڈی پی او فاروق امجد کے مطابق پولیس کا کچہ کریمنلز کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے، کچہ کریمنلز سادہ لوح لوگوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کر کے بھاری تاوان کا مطالبہ کرتے ہیں۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ سستی اشیاء، شادی یا گاڑیوں کے لین دین کے لیے کچہ ایریا میں آنے سے گریز کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: راجن پور پولیس کچہ کریمنلز
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔