اسلام آباد، پولیس افسر کے قتل میں ملوث 2ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز) تھانہ شہزاد ٹاون کی حدود میں پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی میں پولیس افسر کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز اسسٹنٹ سب انسپکٹر سدھیر احمد عباسی کو شہید اور کانسٹیبل جعفر جہانگیر کو شدید زخمی کرنے والے دونوں ڈکیت اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔
ترجمان کے مطابق پولیس ٹیم گرفتار ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ملزمان کو ساتھی ڈکیتوں کی گرفتاری اور ریکوری کے لیے نشان دہی کی غرض سے لے کر جارہی تھی۔پولیس ٹیم کے گینگ کے ٹھکانے پر پہنچتے ہی ملزمان نے اہلکاروں کو اپنی طرف آتے دیکھ کر چاروں طرف سے پولیس پر شدید فائرنگ شروع کردی، تاہم پولیس پارٹی حفاظتی اقدامات، بلٹ پروف جیکٹ اور بروقت رسپانس کے باعث محفوظ رہی۔
اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر 2 خطرناک گرفتار ڈکیت شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق دونوں ڈکیت گزشتہ روز اے ایس آئی سدھیر احمد عباسی کو شہید اور کانسٹیبل جعفر جہانگیر کو زخمی کر نے میں ملوث تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزارت خزانہ نے نئے بجٹ سے قبل ہی مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا ڈی جی ایکسائز عرفان نواز میمن کی غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف سخت کریک ڈاون کی ہدایت شہر اقتدار میں ملاوٹ مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈائون، 7فوڈ پوائنٹس سیل، 10کو 1 لاکھ 24 ہزار کے جرمانے رات 11بجے تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی و موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ،این ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری.

.. چیئرمین محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا دسواں اجلاس، مختلف فیسوں اور چارجرز میں نظر ثانی کرکے نمایاں کمی... چیف ایگزیکٹو آئیسکوکل فیس بک لائیو اور ٹیلی فون پر آئیسکو ریجن کے صارفین کی شکایات سنیں گے،ترجمان آئیسکو دربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری میں سالانہ بڑا عرس مبارک 13، 14، 15 جون 2025 کو ہو گا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ساتھیوں کی فائرنگ اسلام آباد میں ملوث

پڑھیں:

اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، رمشا کالونی تہرا قتل کیس ٹریس، 2 ملزمان گرفتار

اسلام آباد پولیس نے تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے رمشا کالونی میں تہرے قتل کیس کا سراغ لگا لیا۔ مقتولین میں محمد اکرام، ان کا بیٹا عمانوائیل اور بیٹی زویہ شامل تھے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتولین کو جوس میں نشہ آور اشیاء اور گولیاں ملا کر پلایا، جس کے بعد قتل کرکے مقتولین کے موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت یشوا ولد بہادر اور یشوا ولد رمضان کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس ٹیم نے سیف سٹی کیمروں اور تکنیکی ذرائع کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے قلیل وقت میں گرفتاری پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی اور کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

تہرا قتل

متعلقہ مضامین

  • گلستان جوہر میں سفید کار دہشت کی علامت بن گئی،شہریوں میں خوف و ہراس
  • اسلام آباد: ون وے کی خلاف ورزیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 280 مقدمات درج
  • مناواں، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک جاں بحق، تین راہ گیر زخمی
  • کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں میں ڈینگی کی شدید وبا پھیلنے کا خطرہ
  • ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر کتنے ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے؟
  • اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ون وے خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 249 مقدمات درج
  • سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے
  • کراچی میں پولیس پر حملوں میں ایک ہی گروپ کے ملوث ہونے کا شبہ
  • اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، رمشا کالونی تہرا قتل کیس ٹریس، 2 ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد کی سڑکوں پر نوجوان کی ہوائی فائرنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کی ویڈیو سامنے آ گئی