اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیٹکو میں غیر مقامی افراد کی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
عدالت نے سماعت کے بعد غیر مقامی افراد کی بھرتیوں پر پابندی سے متعلق حکم امتناعی کو برقرار رکھا اور نیٹکو انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ ان غیر مقامی افراد کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائیں جو اس ادارے میں بھرتی کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن (نیٹکو) میں غیر مقامی افراد کی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی جبکہ کوئی تقرری پہلے سے کی گئی ہے تو وہ عدالت کے حتمی فیصلے سے مشروط ہو گی۔ آل پاکستان پیپلز ورکر یونین نیٹکو کے جنرل سیکرٹری ملک عبادت خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک پیٹیشن دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیٹکو گلگت بلتستان حکومت کا ایک ماتحت ادارہ ہے اور اس ادارے میں کسی بھی تقرری گلگت بلتستان آرڈر 2009ء کے تحت ہونی چاہیے جس میں گریڈ 17 سے نیچے پوسٹوں پر مقامی افراد کو ہی بھرتی کیا جانا ہے۔ جہاں تک دیگر عہدوں کا تعلق ہے، ان پر تقرری مقامی آبادی میں سے ہی ہونی چاہیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے مستان ولی خان ایڈووکیٹ جبکہ نیٹکو کی جانب سے حیدر زمان اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سرفراز رؤف پیش ہوئے۔ عدالت نے سماعت کے بعد غیر مقامی افراد کی بھرتیوں پر پابندی سے متعلق حکم امتناعی کو برقرار رکھا اور نیٹکو انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ ان غیر مقامی افراد کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائیں جو اس ادارے میں بھرتی کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن (نیٹکو) کو 1974ء میں اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے قائم کیا تھا۔ اس ادارے کے قیام کا بنیادی مقصد شمالی علاقہ جات میں مواصلاتی سہولیات اور سامان کی ترسیل کو بہتر بنانا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائیکورٹ
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
اسلام آباد کے تھانہ رمنا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ضلع کچہری کے باہر دوہرے قتل اور ایک شخص کو زخمی کرنے کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم شاہد سعید کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، شہری کے قتل اور اغوا میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ضلع کچہری کے باہر فائرنگ کر کے تفسیر حسین شاہ اور واجد کو قتل جبکہ نذیر عباسی کو زخمی کیا تھا۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا اور اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔
پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی ذرائع اور سائنسی شواہد کی بنیاد پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم شاہد سعید کو گرفتار کیا۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزم اسلام آباد اور راولپنڈی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، قتل میں ملوث مزمان گرفتار
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے کہا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کیے جائیں گے اور اسے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام آباد پولیس تفسیر حسین شاہ تھانہ رمنا شاہد سعید قتل