پنجاب میں ورلڈ بینک کے تعاون سے 2.4 ارب ڈالر کے 12 منصوبے جاری ہیں، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
مریم نواز—فائل فوٹو
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکا کہنا ہے کہ پنجاب میں ورلڈ بینک کے تعاون سے 2.4 ارب ڈالر کے 12 منصوبے جاری ہیں۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ورلڈ بینک کے سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین کی ملاقات ہوئی۔
وزیر اعلیٰ نے ناجے بن حسین کی 2020 سے پاکستان میں نمایاں خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
ملاقات میں ورلڈ بینک اور حکومت پنجاب کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزارت اقتصادی امورنے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک پر جامع عملدرآمد کے لیے کام شروع کردیا ہے
اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کے ساتھ مضبوط، مؤثر اور دیرینہ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ورلڈ بینک تعلیم اور صحت سمیت دیگر ترقیاتی شعبوں میں قابلِ قدر معاونت کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک سے اشتراک کار کو مزید مستحکم اور پائیدار بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دیہات میں صاف پانی اور سینی ٹیشن پراجیکٹ کےلیے انتھک کوششیں جاری ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ورلڈ بینک کے مریم نواز
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے، ان سے بہتر اورکون ہوسکتا تھا، مریم نواز
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے، ان سے بہتر اورکون ہوسکتا تھا۔برطانیہ سے وطن واپسی کے لیے ایون فیلڈ سے روانگی کے موقع پر میڈیا سےگفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنی قیادت پاک بھارت جنگ میں دکھائی، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے زیادہ اس کا حقدار اور کوئی نہیں ہوسکتا تھا۔
ججز کے استعفوں کے معاملے پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ ضمیرپہلےکیوں نہیں جاگےجب نوازشریف، مجھے اور دیگرکو غلط سزائیں ملیں، یہ سیاسی ضمیر ہیں، انصاف کے لیےکوئی قدم نہیں ہے، یہ مکافات عمل ہے، میں نےکسی سےکوئی انتقام نہیں لیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اکانومسٹ کی رپورٹ سے پوری دنیا آگاہ ہے، اس میں کون سی شک کی گنجائش ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کوپ 30 میں پنجاب کے گراؤنڈ بریکنگ پروجیکٹس پیش کیے، اللہ تعالیٰ بینظیربھٹو کے درجات بلندکرے، میں مریم نواز ہوں میری یہی پہچان ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے قبضوں کے مسائل اب ہفتوں میں حل ہوں گے۔
وہ ہر اِک راستہ بگاڑیں گے۔۔۔
مزید :