زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سر کاری ذخائر کی مالیت 23 مئی کو 11 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 8 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس سے ذخائر 5 ارب 12 کروڑ 7 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق مجموعی ذخائر کی مالیت ایک کروڑ 18 لاکھ ڈالر کمی سے 16 ارب 63 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: لاکھ ڈالر
پڑھیں:
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں اس سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)ایشیائی ترقیاتی بینک نے ترقی پذیر ایشیا اوربحرالکاہل کے ملکوں کی معیشتوں پر رپورٹ جاری کردی۔(جاری ہے)
ایشیائی ترقیاتی بینک نیپاکستان میں اس سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کردی،پاکستان میں شرح نمو تین فیصد رہنے کا امکان ہے،مہنگائی میں کمی کی وجہ خوراک اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوگی،پاکستان میں 26-2025 کے دوران 5.8 فیصد مہنگائی کی پیش گوئی برقرار ہے،پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
امریکا کی جانب سیاضافی ٹیرف عائدکرنے سے ایشیائی ممالک کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے،،عالمی تجارتی غیر یقینی صورتحال کے باعث برآمدات میں کمی آئے گی،جنوبی ایشیا میں2026 میں معاشی ترقی 6.2، مہنگائی 4.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔