عالمی بینک کی پاکستان کو 40 ارب ڈالر کی فراہمی، شراکت داری فریم ورک پر کام شروع
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو 40 ارب ڈالر کی فراہمی کے حوالے سے 10 سالہ شراکت داری فریم ورک پر کام شروع کردیا گیا۔وزارت اقتصادی امور کے مطابق وزارت اقتصادی امور نے عالمی بینک فریم ورک پر جامع عمل درآمد کا آغاز کر دیا ہے اور عالمی بینک 2026 سے 2035 تک پاکستان کو 40 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔بیان میں کہا گیا کہ عالمی بینک کی جانب سے 40 ارب ڈالر میں سے 20 ارب قرض جبکہ 20 ارب نجی سرمایہ کاری کی صورت میں دیے جائیں گے، ابتدائی 20 ارب ڈالر تعلیم، صحت، صاف توانائی اور ماحولیاتی بہتری کے منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔وزارت اقتصادی امور نے بتایا کہ عالمی بینک فریم ورک حکومت کے “اڑان پاکستان” پلان کے مطابق تیار کیا گیا ہے، نجی سرمایہ کاری اور شمولیتی ترقی کو فریم ورک کا اہم حصہ قرار دیا گیا۔مزید بتایا گیا کہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ذریعے نجی شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی اور عالمی بینک فریم ورک کے تحت 6 اہم شعبے ترجیحی بنیادوں پر منتخب کیے گئے ہیں۔وفاقی وزارت نے بتایا کہ تعلیم، صحت، ماحولیاتی لچک اور مالیاتی نظم و نسق کو بنیادی اہداف میں شامل کیا گیا ہے، عالمی بینک اور شراکت دار اداروں نے پاکستان کی ترقی کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عالمی بینک ارب ڈالر
پڑھیں:
متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کا نیا دور — نوجوان کھلاڑیوں کے لیے تاریخی شراکت داری
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی2025ء) متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کی ترقی کے لیے ایک نئی اور تاریخی شراکت داری کا اعلان باہی عجمان پیلس ہوٹل میں کیا گیا، جہاں چار اہم کرکٹ اکیڈمیز — کاروان اسپورٹس کلب، ایم ایس کرکٹ اکیڈمی، شارجہ کرکٹ اکیڈمی، ایمز وائی ٹی سی اے اور کرکٹا نے مل کر نوجوانوں کی کرکٹ کے فروغ کے لیے تعاون کا آغاز کیا۔(جاری ہے)
اس شراکت داری کا مقصد یواے ای میں کرکٹ کو فروغ دینا، نوجوان ٹیلنٹ کو نکھارنا اور ان کے لیے پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ کاروان اسپورٹس کلب عجمان کے بانی اور سابق کرکٹر بابر صاحب نے اس معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: > "ہم سب مل کر یو اے ای کی کرکٹ کو بہتر بنا سکتے ہیں، نوجوانوں کی رہنمائی کر سکتے ہیں، اور ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔" یہ شراکت داری یو اے ای میں نوجوانوں کی کرکٹ کے لیے ایک نئے اور روشن دور کا آغاز ہے، جس کا مقصد ہے معیاری تربیت فراہم کرنا اور مستقبل کے اسٹارز تیار کرنا۔