ورلڈ بینک کا پاکستان کو 40 ارب ڈالرز کی فراہمی کا اعلان، عملدرآمد فریم ورک پر کام شروع
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارت اقتصادی امور نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک پر جامع عملدرآمد کےلئے کام شروع کردیا، جس کے تحت عالمی بینک پاکستان کو 2026ء سے 2035ءتک 40 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔
روز نامہ جنگ کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ عالمی بینک نے پہلی بار 5 کے بجائے 10 سال کا فریم ورک تیار کیا۔ دستاویز کے مطابق پہلے مرحلے میں عالمی بینک پاکستان کو 20 ارب ڈالر کا قرض فراہم کرے گا۔ یہ رقم تعلیم، صحت، ماحولیاتی تبدیلی،صاف توانائی اور بہتر ایئرکوالٹی کےلئے استعمال ہوگی۔
نجی سرمایہ کاری میں اضافے اور شمولیتی ترقی کے منصوبے بھی پلان میں شامل ہیں۔ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے تحت مزید 20 ارب ڈالر کی نجی سرمایہ کاری کا پلان بھی ہے، کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک حکومتی ترجیحات اور اڑان پاکستان پلان کے مطابق ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل سکول ریاض کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا گیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: عالمی بینک
پڑھیں:
کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کا رنگا رنگ آغاز
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب سے قبل مشہور بلوچی رقص لیوا اور سندھ کی روایتی دھنوں نے ماحول کو ثقافتی رنگوں سے بھر دیا۔
تقریب میں معروف فنکار امین گل جی نے دنیا میں جاری جنگوں اور ظلم و ستم پر مبنی کھیل The Game پیش کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔
افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیرِ ثقافت ذوالفقار شاہ، صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ اور سعید غنی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے اس موقع پر کہا کہ عالمی ثقافتی میلہ پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لائے گا۔
افتتاحی تقریب کے بعد بیلجیئم، بنگلہ دیش، فرانس، نیپال، امریکا، کانگو اور شام کے فنکاروں نے اپنے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا، جب کہ کلاسیکل دھنوں اور سندھی موسیقی نے شرکا کے دل جیت لیے۔
عالمی ثقافتی میلہ 7 دسمبر تک جاری رہے گا، جس میں تھیٹر، موسیقی، رقص، ویژول آرٹ اور بین الاقوامی فلموں کی اسکریننگ پیش کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرٹس کونسل صدر آرٹس کونسل احمد شاہ عالمی ثقافتی میلہ مراد علی شاہ ورلڈ کلچر فیسٹیول