پاکستان طویل عرصے سے چین اور ترکی کے ساتھ تعاون کر رہا: شیری رحمان
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) شیری رحمان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان طویل عرصے سے چین اور ترکی کے ساتھ تعاون کر رہا ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں، تعاون صرف دفاعی ساز و سامان تک محدود نہیں بلکہ اس میں ثقافتی، سیاسی اور تجارتی تعلقات بھی شامل ہیں۔ پاکستان، چین اور ترکی کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کو طویل المدتی سیاسی روابط میں تبدیل کر رہا ہے، یہ تعلقات باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔ پاکستان کا تعاون خطے میں استحکام اور ترقی کا عکاس ہے، چین اور ترکی کے ساتھ ہماری شراکت داری وسیع تر علاقائی ہم آہنگی کی بنیاد ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چین اور ترکی کے ساتھ
پڑھیں:
عمران خان کو دس سال قید نہیں بلکہ آرٹیکل 6 کے تحت عمر قید یا سزائے موت ہو سکتی ہے: نجم ولی خان کا تجزیہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی نجم ولی خان نے کہاہے کہ 9 مئی میں عمران خان کو ہر گز دس دس سال سزا نہیں ہو گی بلکہ عمران خان کو فوج میں بغاوت اور حکومت ختم کرنے کی سازش کے الزام میں آرٹیکل چھ کے تحت سزا ہو گی جو کم از کم عمر قید اور پھانسی ہو سکتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نجم ولی خان نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’عمران خان کا 9 مئی کے منصوبہ ساز اور ماسٹر مائینڈ کے طور پر ٹرائل ہو گا، اسے ہرگز دس برس سزا نہیں ہو گی، دو سے دس برس سزائیں ان پی ٹی آئی کارکنوں کے لئے ہیں جو محض استعمال ہوئے، گمراہ ہوئے، عمران خان کو فوج میں بغاوت، حکومت ختم کرنے کی سازش اور پاکستان تباہ کرنے کے جرائم میں آرٹیکل 6 کے تحت سزا ہو گی جو کم از کم عُمر قید یا پھانسی ہو سکتی ہے۔سزائیں ہونے کا یہ عمل ممکنہ طور پر اگلے برس میں مکمل ہو سکتا ہے۔ عمران خان کے پاس آئین اور قانون کے مطابق موقع ہو گا کہ وہ ان سزاؤں کے خلاف اعلیٰ عدالتوں میں اپیل کر سکے۔میرا تجزیہ ہے کہ اسی پروسیجر کے دوران اگلے عام انتخابات آ جائیں گے۔‘‘
9 مئی واقعہ شریف،زرداری اور عاصم رجیم کی بنیاد تھی، معید پیرزادہ
یاد رہے کہ گزشتہ شب انسداد دہشتگردی عدالت نے نے یاسمین راشد اور محمود رشید سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کو9 مئی کیس میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا گیا تھا ۔
مزید :