چلاس، نون لیگ کے زیر اہتمام یوم تکبیر کی ریلی
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
مقررین کا کہنا تھا کہ ہم مسلکوں، فرقوں اور جماعتوں سے بالاتر ہو کر وطن عزیز کے لئے متحد ہو کر مضبوط پاکستان بنانے کا عہد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ دیامر کے زیر اہتمام چلاس میں یوم تکبیر کے حوالے سے ریلی نکالی گئی، شرکاء نے پینا فلیکس اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نون لیگ گلگت کے صدر مقصود حسین سندھو نے کہا کہ آج کا دن بہت اہمیت کا حامل ہے جب پاکستان دنیا کے نقشے پر ایٹمی قوت بن کر ابھرا اور خطے میں طاقت کا توازن قائم ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دنیا میں پاکستان کی عزت میں اضافہ کر دیا ہے۔ ہم غزہ کے مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہم مسلکوں، فرقوں اور جماعتوں سے بالاتر ہو کر وطن عزیز کے لئے متحد ہو کر مضبوط پاکستان بنانے کا عہد کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
قاضی احمد: بے امنی میں اضافہ سندھ یونائٹیڈ پارٹی کی ریلی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-05-6
قاضی احمد( نمائندہ جسارت)قاضی احمد اور اسکے گردونواح میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور منشیات کے روک تھام کے لئے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے ضلعی صدر زین بھٹو خمیسوبھنڈ شاھنواز خاصخیلی محسن راھو بھائی خان عمرانیہ زوھیب لاکھو ودیگر کی قیادت میں نواب علی محمد اسٹاپ پر ریلی نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ھو ہے رھنماوں نے کہاکہ نواب ولی محمد قاضی احمد اور آسکے گردونواح میں بدامنی عروج پر ھے آئے روز ھونے والی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں علاقے میں پولیس کی سرپرستی میں منشیات سرعام فروخت ھونے سے نوجوان نسل تباہ ھوکررہ گئی ھے۔