ریاض: سعودی عرب میں ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی عالم کو سعودی حکومت کے خلاف تنقیدی پوسٹ پر گرفتار کیا گیا ہے، ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان فریّضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود تھے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایرانی عالم کی گرفتاری پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسلم اتحاد کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتے ہیں، خصوصاً حج کے مقدس موقع پر ایسی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ برادر ملک سعودی عرب سے بڑھتے تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران رواں برس حج کے نہایت مؤثر اور بہترین انتظامات کو سراہتا ہے، یہ مقدس کام کامیابی سے جاری رکھنے پر سعودی حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی عدلیہ نے عالم کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایرانی عالم کی گرفتاری غیر منصفانہ اور غیر قانونی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت اطلاعات نے خبر پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

Post Views: 4.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی