اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ نریندر مودی بالآخر اپنی اوقات پر آ گئے ہیں۔ ان جیسے لوگ عالمی امن خراب کرتے ہیں۔ مودی کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کی ہندوستان میں بھی کسی کو توقع نہ تھی۔ مودی گولی مارنے کی بات کرتے ہیں ہمیں گولی مارنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی۔ نریندر مودی کو اپنی سیاسی موت سامنے نظر آ رہی ہے۔ دنیا میں اس وقت کوئی بھی مودی کی مدد نہیں کرے گا۔ علیمہ خان کے لہجے میں راستہ ڈھونڈنے کی معمولی سی کوشش ہے۔ علیمہ کے بیان پر غور کیا جا سکتا ہے کہ یہ لوگ کیا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی ابھی تک گزشتہ حالات سے باہر نہیں آئی ہے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

امید ہے بانی پی ٹی آئی عید سے پہلے رہا ہوں گے،،بیرسٹر گوہر 

اسلام آباد(وقائع نگار)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی پی ٹی آئی کا کیس مقرر نہ ہونے اور رہائی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم کوشش کر رہے ہیں اللہ تعالی سے امید ہے،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ورکرز کے سوالات اٹھانا ٹھیک ہے،ورکرز کے جذبات کی قدر کرتے ہیں،کوئی بھی یہ تصور نہیں کر سکتا ہے بانی پی ٹی آئی نے دو سال جیل میں کیوں گزارے،ورکرز اپنے جذبات قابو میں رکھیں ،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں،ہم نے دھرنے اور احتجاج بھی کیے،ہم اسمبلی میں بھی بات کر رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے اللہ کی عبادت کرتے ہیں اللہ سے مدد مانگتے ہیں،ہر مشکل میں اللہ سے مدد مانگتے ہیں اللہ راستہ نکالے گا،مجھے امید ہے بانی پی ٹی آئی عید سے پہلے رہا ہوں گے،مجھے امید ہے کیس فکس ہو جائے گا،دو سالوں سے ہمارے لوگ برداشت کرتے کرتے تھک گئے،ججز بھی فیصلہ لکھتے لکھتے تھک گئے ہیں،ہم کوشش کر رہے ہیں بانی پی ٹی آئی کے کیسز لگیں اور میرٹ پر فیصلے ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • نریندر مودی کی فرعونیت اور تھانیداری ختم ہو چکی: امیر مقام
  • خواجہ آصف نے مودی کو ’’جواب‘‘ دیدیا
  • نریندر مودی بالآخر اپنی اوقات پر آگئے ہیں، خواجہ آصف
  • پاکستانی عوام نے نریندر مودی کو کرارا جواب دیدیا
  • مودی اپنی اوقات پراترآیا  ،بھارتی صدمے میں ہیں کہ ان کے ساتھ کیاہوگیا؟خواجہ آصف
  • پاکستان نے نریندر مودی کا نفرت انگیز بیان امن کے لیے خطرہ قرار دے دیا
  • ’اب واپسی کا راستہ نہیں ملے گا‘، مودی کے بیان پر پاکستانی صارفین کا شدید ردعمل
  • امید ہے بانی پی ٹی آئی عید سے پہلے رہا ہوں گے،،بیرسٹر گوہر 
  • کے پی حکومت نے ہمارے احتجاج کا راستہ روک کر اپنی کرپشن چھپانے کی کوشش کی، بلاول