کشمیر و فلسطین پر قبضے علاقائی امن کیلئے خطرہ بن چکے ہیں، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز

ہانگ کانگ (سب نیوز) ثالثی کی بین الاقوامی تنظیم کیلئے دستخط کی تقریب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے خطاب میں کہا ہے کہ کشمیر و فلسطین پر قبضے علاقائی امن کیلئے خطرہ بن چکے ہیں۔ چین کو تقریب کی میزبانی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ آئی او ایم ای ڈی سے متعلق کنونشن میں شرکت باعث فخر ہے۔
ہانگ کانگ میں ثالِثی کی بین الاقوامی تنظیم کیلئے دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تقریب عالمی ثالِثی کے دائرے میں توسیع کے نئے دور کا آغاز ہے، آئی او ایم ای ڈی سے متعلق کنونشن میں شرکت باعث فخر ہے، چین کو تقریب کی میزبانی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ تجارتی، سرمایہ کاری، بہتر عدالتی کارکردگی کیلئے ثالثی مرکز قائم کیا گیا، کشمیر و فلسطین پر قبضہ علاقائی امن کیلئے خطرہ بن گئے، کشمیر اور فلسطین جیسے تنازعات حل کرنا ہوں گے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا فوری حل ضروری ہے، ہمارا مشرقی ہمسایہ ملک عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ ہے، مشرقی ہمسائے کی جانب سے فوجی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی۔ انھوں نے کہا کہ وزیر خارجہ وانگ یی سے ایک بار پھر زبردست ملاقات ہوئی، بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کنونشن پرمبارکباد پیش کی، چینی ہم منصب سے ملاقات خوش گوار تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک، افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغانستان میں سفیر کی تعیناتی کا اعلان پاک، افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغانستان میں سفیر کی تعیناتی کا اعلان تنخواہ دار طبقے کے لیے بجٹ میں ریلیف کی تیاری، انکم ٹیکس میں کمی کی تجویز غزہ جنگ بندی کا عارضی منصوبہ، پہلے ہفتے 28اسرائیلی قیدی رہا ہونگے احتجاج پر پابندی ہے، شہری غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ نہ بنیں، اسلام آباد انتظامیہ کی وارننگ جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا پاکستان اور بھارت 22اپریل سے پہلے کی صورتحال پر واپس آ گئے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے علاقائی امن کیلئے خطرہ بن کشمیر و فلسطین پر

پڑھیں:

مریم نواز الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کیلئے آج وزیر آباد جائیں گی 

وزیرآباد (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آج الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کے سلسلہ میں وزیرآباد جائیں گی، وہ اوجلہ پل کے قریب مقامی مارکی میں مسلم لیگی عمائدین و کارکنان سے خطاب کریں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز الیکٹرک بسوں کے افتتاح کے لیے تقریب کے بعد مقامی مسلم لیگی قیادت سے ملاقات کریں گی۔ افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ، ضمنی الیکشن کے لیے این اے 66 کے امیدوار بلال فاروق تارڑ، سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ، صوبائی وزراء مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، و دیگر بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • برطانوی اداکار نے جذباتی انداز میں فلسطین کیلئے نظم پڑھی، تقریب کے شرکا رو پڑے
  • مریم نواز الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کیلئے آج وزیر آباد جائیں گی 
  • اسحاق ڈار کو جرمن وزیرخارجہ کا فون، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
  •  اسرائیل کی مذمت کافی نہیں، دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا: نائب وزیراعظم
  • بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ ختم یا معطل نہیں کرسکتا ، کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات چیت کےلئے تیار ہیں.اسحاق ڈار
  • نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا بیان 24 کروڑ عوام کی آواز ہے: جاوید اقبال بٹ
  • پاکستان تنازعات کے بات چیت کے ذریعے پرامن حل کا حامی ، اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار
  • اسرائیل کے حملوں کی صرف مذمت کافی نہیں اب واضح لائحہ عمل دینا ہوگا، اسحاق ڈار
  • مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے: اسحاق ڈار
  • بطور ایٹمی طاقت پاکستا ن مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے ،کسی کو بھی پاکستان کی خود مختاری چیلنج نہیں کرنے دیں گے،اسحاق ڈار