آئی او ایم ای ڈی کے مشترکہ تصور کو حقیقت بنانے میں چینی قیادت کا اہم کردار، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
ہانگ کانگ میں ثالثی کی بین الاقوامی تنظیم کے لیے دستخط کی تقریب میں اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے کنونشن پر دستخط کیے، انہوں نے ثالثی کی عالمی تنظیم کو تجویز کرنے کے لیے چین کے ویژن کی تعریف بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی او ایم ای ڈی کے مشترکہ تصور کو حقیقت میں تبدیل کرنے میں چینی قیادت کا اہم کردار ہے۔ ہانگ کانگ میں ثالثی کی بین الاقوامی تنظیم کے لیے دستخط کی تقریب میں اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے کنونشن پر دستخط کیے، انہوں نے ثالثی کی عالمی تنظیم کو تجویز کرنے کے لیے چین کے ویژن کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ آئی او ایم ای ڈی کے قیام سے متعلق کنونشن میں پاکستان کی نمائندگی باعث فخر ہے، چین کو تقریب کی میزبانی کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ آئی او ایم ای ڈی کے مشترکہ تصور کو حقیقت میں تبدیل کرنے میں چینی قیادت کا اہم کردار ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہانگ کانگ سپرکنیکٹر اور سپر ویلیو ایڈر کے طور پر مشرق کو مغرب سے ملانے والا ملک ہے، یہ تقریب عالمی ثالثی اور سفارت کاری کے دائرے میں نئے دور کے آغاز کی علامت ہے، تجارتی اور سرمایہ کاری تنازعات کے حل اور بہتر عدالتی کارکردگی کے لیے ثالثی مرکز قائم کیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین پر غیرقانونی قبضے علاقائی اور عالمی امن کے لیے خطرہ بن گئے ہیں، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین جیسے دیرینہ تنازعات حل کرنا ہوں گے، مکالمہ، انصاف اور عدل و مساوات کے لیے غیرمتزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہمارا مشرقی ہمسایہ ملک علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے، مشرقی ہمسائے کی جانب سے بلاجواز فوجی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آئی او ایم ای ڈی کے اسحاق ڈار نے دستخط کی ثالثی کی کے لیے
پڑھیں:
کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی:شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔
23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔
مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔
مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔
واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔