پنجاب میں جانوروں کے سری پائے جلانے پر دفعہ 144 نافذ
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
لاہور:
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں جانوروں کے سری پائے جلانے پر دفعہ 144 نافذ کردی۔
جاری کردہ احکامات کے مطابق عوامی مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے، دریاؤں، جھیلوں، نہروں اور ڈیمز میں تیراکی، نہانے اور کشتی رانی، جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں یا نہر میں پھینکنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
اسی طرح منظور شدہ مویشی منڈیوں کے علاوہ کسی بھی جگہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر بھی دفعہ 144 کا اطلاق ہوگا۔ اسلحہ اور گولہ بارود کی نمائش پر بھی پابندی نافذ رہے گی۔
یہ پابندیاں ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے تحت سیکرٹری داخلہ پنجاب کی جانب سے 5 جون بروز جمعرات سے 11 جون بروز بدھ تک نافذ رہیں گی۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور ماحولیاتی بہتری کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ مذکورہ سرگرمیاں نہ صرف عوامی تحفظ اور صحت عامہ کیلئے خطرہ ہیں بلکہ شہریوں میں اضطراب کا بھی باعث بنتی ہیں۔
عید کے موقع پر کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ادارے ہی کھالیں وصول کر سکیں گے۔
انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جانوروں کے
پڑھیں:
مارکیٹوں کے اوقاتِ کار میں پابندی نافذ، پنجاب حکومت کی نئی ہدایات
لاہور: پنجاب حکومت نے اسموگ اور فضائی آلودگی میں کمی کے لیے مارکیٹوں کے طے شدہ اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کر لیا۔پنجاب حکومت نے ستمبر 2023 کے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر مکمل طور پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹیں پیر سے ہفتہ تک رات 10 بجے بند کی جائیں گی۔ جبکہ اتوار کو دوپہر 2 بجے سے رات 10 بجے تک کاروباری سرگرمیوں کی اجازت ہو گی۔نوٹیفکیشن میں ریسٹورنٹس اور کیفے رات 11 بجے تک بند کرنے کی ہدایت کی گئی۔ تاہم جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو یہ رات 12 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔ہوم ڈیلیوری سروسز کو رات 2 بجے تک کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ جبکہ میڈیکل اسٹورز، تندور، دودھ کی دکانیں، اسپتال، لیبارٹریز، پٹرول پمپس اور پنکچر شاپس کو ان اوقات کار سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔
دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے اتوار کو کمرشل سرگرمیاں مکمل بند کرنے کی تجویز دے دی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایک ماہ کے لیے اتوار کو تمام کمرشل سرگرمیاں بند کرنی چاہیئیں۔ شہر میں پانچ منٹ کے لیے بھی ٹریفک بند نہیں ہونی چاہیے۔