اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بڑے اہم فیصلے کئے۔ زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز کو فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر داخلہ نے ملک بھر میں چہرہ شناسی (فیشل ریکوگنیشن) ٹیکنالوجی کے نفاذ کو 31 دسمبر تک یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے سیکٹر آئی 8 میں 10 منزلہ نادرا میگا سینٹر کا بھی سنگ بنیاد بھی رکھا۔ آئی ایٹ نادرا میگا سینٹر کی تکمیل جون 2026ء میں متوقع ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز کو فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے مرحلے میں 2017ء یا اس سے پہلے کے شناختی کارڈز پر جاری سمز بند کی جائیں گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگلے مراحل میں 2017ء کے بعد کے منسوخ شدہ کارڈز پر بھی یہی پالیسی لاگو کی جائے گی تاکہ صرف فعال شناختی کارڈ پر ہی سمز جاری رہیں۔ چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے بتایا کہ پی ٹی اے کے تعاون سے ان موبائل سمز کو بلاک کیا جا رہا ہے جو وفات پا جانے والے افراد یا میعاد ختم شدہ شناختی کارڈز کے حامل افراد کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سرکاری محکمے اور سروس فراہم کنندگان شہریوں کی بائیومیٹرک معلومات اپنی مقامی ڈیٹابیسز میں محفوظ کر رہے ہیں جس سے یہ حساس معلومات غلط استعمال اور چوری کے خطرے سے دوچار ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو شہریوں کی بائیومیٹرک معلومات کی علیحدہ سٹوریج بند کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں چہرہ شناسی (فیشل ریکگنیشن) ٹیکنالوجی کے نفاذ کو 31 دسمبر 2025ء تک یقینی بنایا جائے، اس عمل کی نگرانی وزارت داخلہ کرے گی ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نادرا کی سروسز کو ملک بھر کی 44 ایسی تحصیلوں اور مخصوص یونین کونسلوں تک توسیع دی گئی ہے جہاں پہلے یہ سہولیات دستیاب نہیں تھیں، اسلام آباد کی تمام 31 یونین کونسلز میں 30 جون 2025ء تک نادرا خدمات دستیاب ہوں گی۔ وزیر داخلہ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملتان، سکھر اور گوادر میں نادرا کے ریجنل دفاتر کے قیام کی بھی منظوری دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نیشنل آئیڈنٹیٹی کارڈ (این آئی سی) رولز 2002 میں وفاقی حکومت کی جانب سے اہم ترامیم کی منظوری دی گئی ہے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ حال ہی میں ایپ میں نئی سہولیات شامل کی گئی ہیں جیسے کہ ڈیجیٹل شناختی کارڈ کا اجرا، پنشنرز کے لیے "پروف آف لائف" اور وفاقی اسلحہ لائسنس کی تجدید۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور نادرا کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے عید الاضحیٰ کی آمد کی مناسبت سے ایکسپریس وے پر قائم بکر منڈی کا دورہ کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ، وزیر داخلہ نے پارکنگ کے لئے ایریا مختص کرنے اور فی جانور لی جانے والی فیس میں مناسب کمی کی ہدایت کر دی۔ محسن نقوی نے بکر منڈی میں بیوپاریوں اور شہریوں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا بکر منڈی میں صفائی اور دیگر انتظامات کا مشاہدہ کیا۔ وزیر داخلہ نے ملک کے مختلف حصوں سے آئے بیوپاریوں سے بھی ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے بیوپاریوں سے انتظامات کے متعلق بھی دریافت کیا۔ بیوپاریوں کے استفسار پر وزیر داخلہ نے مویشی منڈی کیلئے جگہ وسیع کرنے کا فوری حکم دیا ۔ مویشی منڈی میں لائٹنگ اور پانی کی وافر فراہمی کی ہدایت کر دی۔ وزیر داخلہ نے سفید بیل میں خصوصی دلچسپی لی اور بیل کی خوبصورتی کی تعریف کی۔ بیوپاری نے بتایا کہ اس بیل کی ڈیمانڈ 18 لاکھ اور وزن 14 من سے اوپر ہے۔ وزیر داخلہ نے منڈی میں آئے شہریوں سے بھی ملاقات کی اور شہریوں کی درخواست پر وزیر داخلہ نے منڈی سے ملحقہ کراسنگ پل کی فوری مرمت کا حکم دے دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی نے شناختی کارڈز پر وزیر داخلہ نے منڈی میں کرنے کا

پڑھیں:

نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NAPRA) نے 1 روپیہ 73 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کےلیے بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں:دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو

نیپرا اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے کی اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ