وزیراعظم کی طرف سے اعلان کردہ بجلی کے فی یونٹ 7.41روپے کمی کا اسپیشل ریلیف اب بھی برقرار
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
وزیراعظم کی طرف سے اعلان کردہ بجلی کے فی یونٹ 7.41روپے کمی کا اسپیشل ریلیف اب بھی برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )وفاقی وزارت توانائی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ بجلی کے فی یونٹ 7.41روپے کمی کا اسپیشل ریلیف اب بھی موجود ہے۔وزارت توانائی کے پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کی تاریخ میں ان مہینوں میں کم ترین پن بجلی کی پیداوار اور دوسرے ایندھن سے چلنے والے مہنگے پاور پلانٹس کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں فیول کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اسی کم پن بجلی کے رجحان کو دیکھتے ہوئے وزارت توانائی نے تمام صوبائی حکومتوں اور وفاقی متعلقہ وزارتوں کو انرجی ایفیشنٹ بلڈنگ کوڈز پر عمل درآمد کا لکھا ہوا ہے تاکہ بجلی بلوں میں گرمیوں اور شدید سردی میں کمی رہے۔اس کے علاوہ حکومت عنقریب 70فیصد تک کم بجلی خرچ کرنے والے پنکھوں کو بلاسود آسان اقساط پر مہیا کرنے کی تیاری کررہی ہے جس سے پرانے پنکھوں کے تبدیلی اور بلوں میں خاطر خواہ کمی رہے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایف بی آر کا مئی میں 206 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال؛ سالانہ ہدف چیلنج بن گیا ایف بی آر کا مئی میں 206 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال؛ سالانہ ہدف چیلنج بن گیا افغان حکومت کا بھی پاکستان میں اپنا سفیر تعینات کرنے کا اعلان محسن نقوی کا دورہ فیض آباد انٹر چینج، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کی ہدایت اسرائیل کا سعودی عرب سمیت عرب وزرائے خارجہ کو رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے اسرائیل کی حماس کو دھمکی: ‘معاہدہ قبول کرو یا نیست و نابود کر دیا جائے گا’Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بجلی کے
پڑھیں:
فاطمہ ثنا کی قیادت برقرار، آئرلینڈ سیریز کے لیے قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئرلینڈ کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے لیے خواتین کرکٹ ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ اعلان کر دیا ہے۔ فاطمہ ثنا بدستور کپتان برقرار رہیں گی، جبکہ 22 سالہ دائیں ہاتھ کی بیٹرایمن فاطمہ کو پہلی بار قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ایمن فاطمہ نے رواں سال مئی میں کراچی میں ہونے والے نیشنل ویمنز ٹی20 ٹورنامنٹ میں 155.14 کے اسٹرائیک ریٹ سے 8 میچز میں 287 رنز اسکور کیے تھے۔ وہ 2023 کے انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کرچکی ہیں۔
کراچی میں خواتین کھلاڑیوں کے سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کا 14واں روز
حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں ویمنز کھلاڑیوں کی دورہ آئرلینڈ کے بھرپور تیاریاں جاری
ویمنز کرکٹرز نے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں سکلز ڈویلپمنٹ کے لئے 4 گھنٹے تک عملی مشقیں کیں
کھلاڑیوں نے بیٹنگ۔ باولنگ اور… pic.twitter.com/U5YBAj1OrT
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 21, 2025
یہ اسکواڈ ویمنز اسکلز کیمپ میں شرکت کرنے والی 24 کھلاڑیوں میں سے منتخب کیا گیا ہے۔ کیمپ 27 جولائی کو کراچی میں مکمل ہوگا، جس کے بعد منتخب اسکواڈ سیریز سے قبل ایک تربیتی کیمپ میں شرکت کرے گا اور پھر آئرلینڈ روانہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹی20 سیریز برابر، ندا ڈار کے 2 ہزار رنز مکمل
پاکستان ویمنز اسکواڈفاطمہ ثنا (کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمن فاطمہ، گل فیروزہ، منیبہ علی، نجیہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرا سندھو، نتالیہ پرویز، رمین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبیٰ حسن، وحیدہ اختر۔
نیہا شارمین، عُمایمہ سہیل، شوال ذوالفقار، سدرہ نواز، سیدہ عروب شاہ۔
مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ، سیمی فائنل میں رسائی کے لیے بھارت پاکستان کے رحم و کرم پر
ٹیم آفیشلزہنہ منور (منیجر)، محمد وسیم (ہیڈ کوچ)، جنید خان (بؤلنگ کوچ)، عبدالسعد (فیلڈنگ کوچ)، ولید احمد (تجزیہ کار)، تحریم سمبل (فزیوتھراپسٹ)۔
سیریز شیڈول (تمام میچز کلونٹارف کرکٹ کلب، ڈبلن میں ہوں گے)6 اگست: پہلا ٹی20
8 اگست: دوسرا ٹی20
10 اگست: تیسرا ٹی20
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئرلینڈ ایمن فاطمہ پاکستان کرکٹ بورڈ ٹی20 سیریز خواتین کرکٹ ٹیم فاطمہ ثنا