بھکاری مافیا بدنامی کا سبب، گداگری ناقابل ضمانت جرم قرار دینا ہوگی: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھکاری مافیا ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، سختی سے نمٹا جائے، گداگری کو ناقابل ضمانت جرم قرار دینا ضروری ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت کاﺅنٹر ٹیرر ازم کمیٹی اور ہارڈن دی سٹیٹ کمیٹی کا تیسرا اہم ترین اجلاس ہوا جس میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ نادرا ایگزٹ پوائنٹس پر لائیو ڈیٹا ویریفیکشن کی سہولت فراہم کرے گا، تمام اداروں کو مل کر ون ڈاکومنٹ سسٹم مکمل طور پر نافذ کرنا ہوگا، ملک سے غیر قانونی سپیکٹرم کے خاتمے کیلئے وفاقی و صوبائی اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے وزارت توانائی اور صوبائی حکومتوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرر ہے ہیں۔اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر 250 سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ہورہے ہیں، وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کے تعاون 142 ارب روپے کی ریکوری ممکن ہوئی۔
اس موقع پر تجاوزات کے خلاف آپریشنز اورپاکستان پورٹ اتھارٹی کے قیام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ گوادر سٹی کے سیف سٹی منصوبے اور پروٹیکشن وال پر ہونے والی پیشرفت پر بھی غور کیا گیا، غیر قانونی و سمگلڈ پٹرول کی روک تھام کیلئے پٹرول پمپس کی ڈیجیٹلائزیشن پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے قانون کے مطابق کسٹمز اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو پمپ سیل کرنے اور گاڑی ضبط کرنے کا اختیار حاصل ہوگا، دریائے سندھ پر ڈیجیٹل انفورسمنٹ سٹیشنز کے قیام پر کام ہو رہا ہے، موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر مو¿ثر مانیٹرنگ کے لئے انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹم پر کام جاری ہے۔اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، وزیر قانون پنجاب صہیب احمد بھرتھ، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف، وزیر داخلہ گلگت بلتستان، چاروں صوبوں کے آئی جیز سمیت سکیورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔
پنجاب :سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 34 دہشتگرد گرفتار
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ
پڑھیں:
پاکستان میں رواں سال مہنگائی میں کمی ہوگی، ایشیائی ترقیاتی بینک
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں رواں سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کردی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اے ڈی بی نے ترقی پذیر ایشیا ئی اوربحرالکاہل کے ملکوں کی معیشتوں پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، مہنگائی میں کمی کی وجہ سے خوراک اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوگی، پاکستان میں 26-2025 کے دوران 5.8 فیصد مہنگائی کی پیشگوئی برقرار ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے امریکا کی جانب سے اضافی ٹیرف عائد کرنے سے ایشیائی ممالک کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، عالمی تجارتی غیر یقینی صورتحال کے باعث برآمدات میں کمی آئے گی۔
ارشاد بھٹی کی تحقیقات ہوں تو ان کا کھرا بھی جنرل فیض حمید سے ہی جا کر ملے گا: جاوید لطیف
مزید :