اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 مئی 2025ء) افغان طالبان نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے سفارتی تعلقات میں زیادہ بہتری پیدا کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہو گا۔ طالبان کی وزارت خارجہ کے دفتر کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق طالبان کے وزیر خارجہ جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔

یہ اقدام دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات میں نرمی کی ایک علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

حالیہ مہینوں میں سلامتی کے خدشات اور پاکستان کی جانب سے ہزاروں افغان شہریوں کی ملک بدری کی مہم کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات مزید بگڑ گئے تھے۔

پاکستان کے اعلیٰ سفارتکار نے جمعے کو اعلان کیا تھا کہ کابل میں تعینات چارج ڈی افیئرز کو اب سفیر کے عہدے پر ترقی دی جائے گی، جس کے بعد کابل نے بھی اسلام آباد میں اپنے نمائندے کے عہدے میں ترقی کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

افغان وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ''افغانستان اور پاکستان کے درمیان سفارتی نمائندگی کی اس سطح میں اضافہ دوطرفہ تعاون کے فروغ کا راستہ ہموار کرے گا۔‘‘

وزارت خارجہ کے ترجمان ضیاء احمد تکل کے مطابق افغان طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی آئندہ چند روز میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

متقی نے مئی میں بیجنگ میں پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چینی ہم منصب وانگ ژی کے ساتھ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کی تھی۔

چین کا کردار اہم

اس ملاقات کے بعد چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کابل اور اسلام آباد کے درمیان سفیروں کے تبادلے کے امکان کا اعلان بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ چین ''افغانستان اور پاکستان کے تعلقات کی بہتری میں مدد فراہم کرتا رہے گا۔‘‘

اسحاق ڈار نے جمعے کو کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات مثبت سمت میں گامزن ہیں اور نمائندوں کی ترقی سے ''دو برادر ممالک کے درمیان روابط اور تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

‘‘

ابھی تک صرف چند ممالک ہی ہیں، جنہوں نے سن2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کی حکومت کے سفیروں کو قبول کیا ہے۔ ان میں چین بھی شامل ہے۔ تاہم اب تک کسی بھی ملک نے طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا۔

گزشتہ ماہ روس نے بھی طالبان حکومت کے سفیر کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیا تھا اور کچھ ہی روز بعد اس گروپ کو ''دہشت گرد تنظیم‘‘ کی فہرست سے نکال دیا تھا۔

ادارت: عرفان آفتاب

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے درمیان

پڑھیں:

پاک افغان مذاکرات کی اگلی نشست سے قبل اسحاق ڈار کا ترکیہ دورہ متوقع

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاک افغان مذاکرات کی اگلی نشست سے قبل ترکیہ کا دورہ کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کے پاک افغان مزاکرات  سے قبل ترکی میں ہوں گے،

 پاک، افغان مذاکرات سے پہلے اسحاق ڈار کی ترکی آمد متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر اسحاق ڈار ترکی جائیں گے اور غزہ امن منصوبے پر 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں شرکت کیلیے پاکستان کی تیاری مکمل کرلی۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سائیڈ لائن سفارتی رابطوں کی فالو اپ میٹنگ ترکی میں ہوگی جبکہ پاک افغان ڈائیلاگ سے پہلے اسلام آباد میں اہم سفارتی مصروفیات جاری ہیں۔

خطے میں سفارتی سرگرمیاں تیز  ہیں  پاکستان کا فعال کردار سامنے آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  •  سعودی عرب سے تعلقات مضبوط اور تاریخی ہیں‘ برطانوی وزیر خارجہ
  • پاکستان کی سیکیورٹی کے ضامن مسلح افواج ہیں یہ ضمانت کابل کو نہیں دینی، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پاکستان کی سیکیورٹی کی ضامن مسلح افواج، یہ ضمانت کابل کو نہیں دینی، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکی، وزیر دفاع
  • پاکستانی ویزا 24 گھنٹوں میں مل جاتا ہے، براہ راست فلائٹ کا مسئلہ ہے: بنگلا دیشی ہائی کمشنر
  • افغانستان ثالثی کے بہتر نتائج کی امید، مودی جوتے کھا کر چپ: خواجہ آصف
  • پاک افغان مذاکرات کی اگلی نشست سے قبل اسحاق ڈار کا ترکیہ دورہ متوقع
  • مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، سفارتی کارکردگی کا جائزہ
  • طالبان رجیم کو پاکستان میں امن کی ضمانت دینا ہو گی، وزیر دفاع: مزید کشیدگی نہیں چاہتے، دفتر خارجہ