کوئٹہ، علامہ مقصود ڈومکی کی مولانا ہدایت الرحمٰن سے ملاقات، کانفرنس میں شرکت کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، اتحاد بین المسلمین، بین المسالک ہم آہنگی اور ملی یکجہتی کونسل کی فعالیت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی نے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر، بلوچستان یکجہتی کونسل کے صوبائی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی سمیت دیگر رہنماء بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، اتحاد بین المسلمین، بین المسالک ہم آہنگی اور ملی یکجہتی کونسل کی فعالیت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کے سنگین اور دیرینہ مسائل کے حل کے لئے ایک وسیع تر قومی ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ محب وطن جماعتوں، مقتدر اداروں اور حکومتی ذمہ داران کو ایک میز پر بیٹھ کر مسئلہ بلوچستان کے حل کے لئے سنجیدہ ڈائیلاگ اور بامقصد مشاورت کرنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملی یکجہتی کونسل تمام مکاتب فکر، مسالک، قبائل اور قومیتوں کے درمیان اتحاد و وحدت کے فروغ کے لئے ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے۔ ضلع کوئٹہ میں یکجہتی کونسل کی تنظیم سازی کا جو فیصلہ ہوا تھا، اس پر فوری عملدرآمد ضروری ہے تاکہ امن، بھائی چارے اور وحدت کی فضاء کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
اس موقع پر رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن نے علامہ مقصود علی ڈومکی اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ نیک نیتی، اخلاص اور سنجیدہ عملی اقدامات سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ ہمیں ہر قسم کی بداعتمادی، محرومی اور نفرتوں کا خاتمہ کرکے صوبے کو ترقی و استحکام کی طرف لے کر جانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل ہر اس کوشش کا خیرمقدم کرے گی جو بلوچستان کے مظلوم عوام کے حقوق، وسائل اور امن کے لئے ہو۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے مولانا ہدایت الرحمٰن کو رہبر کبیر حضرت امام خمینی رحمہ اللہ علیہ کی 36 برسی کی مناسبت سے منعقد مظلوم فلسطین کی حمایت میں امام خمینی کا کردار کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ مقصود علی ڈومکی مولانا ہدایت الرحم ن ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے کے لئے کہا کہ
پڑھیں:
میاں مقصود شکارپورڈسٹرکٹ بار میں آج جلسہ سیرت النبی ؐ سے خطاب کرینگے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-2
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے رہنما میاں مقصود احمد آج اسلامک لائرزموومنٹ کے تحت ڈسٹرکٹ بار میں صبح ساڑھے 10 بجے سیرت محسن کائناتؐ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔کانفرنس سے بار کے سابق صدر عبدالقادرابڑو اورآئی ایل ایم کے صدر ایڈووکیٹ اصغرپہوڑ بھی خطاب کریں گے،علاوہ ازیں وہ مقام عظیم سہندڑو اورآرائیں بھٹو میں بھی سیرت النبیؐ کے اجتماعات سے خطاب کریں گے ۔