Express News:
2025-06-01@23:04:32 GMT

الحمراء آرٹس کونسل میں کینیڈین فلم فیسٹیول کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT

لاہور کے الحمراء آرٹس کونسل میں کینیڈین فلم فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جو الحمراء آرٹس کونسل اور کینیڈین ہائی کمیشن کی مشترکہ کاوش ہے۔

اس فیسٹیول کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے اور باہمی روابط کو فروغ دینا ہے۔فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلین اور چیئرمین الحمراء رضی احمد نے شرکت کی اور فیسٹیول کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔

لیسلی سکینلین نے کہا کہ فلم فیسٹیول نہ صرف ثقافتی ہم آہنگی کا ذریعہ بنے گا بلکہ کینیڈا اور پاکستان کے درمیان عوامی سطح پر مضبوط تعلقات کو بھی فروغ دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے 77 سالہ تعلقات باہمی اعتماد اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے کی بنیاد پر استوار ہیں۔

https://www.

facebook.com/CanadainPakistan/posts/pfbid0dAjVjJMRqgCGVYySrKTJ4H8ifqgruvQSkKqwdCkKcLKhu6m8dBqdNh1eY9CZiHgkl?rdid=aXUjG1ezxXotw5yM&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fp%2F1NXDNjvF4Q%2F

ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء توقیر حیدر نے کہا کہ الحمراء ثقافتی سرحدوں کی حفاظت کے عزم کے ساتھ کام کر رہا ہے، اور ایسے فیسٹیولز لوگوں کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔

فیسٹیول میں مختلف موضوعات پر مبنی آٹھ کینیڈین فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہیں، جو مختلف شعبہ ہائے زندگی کی عکاسی کرتی ہیں۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاک بحریہ کی جانب سے غیر روایتی خطرات کیخلاف بندرگاہوں کے دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے مشقوں کا انعقاد

پاک بحریہ کی جانب سے غیر روایتی خطرات کیخلاف بندرگاہوں کے دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے مشقوں کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)ک بحریہ نے پاکستان کی تمام بڑی بندرگاہوں پر غیر روایتی خطرات سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دو روزہ مشقوں کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ ان مشقوں کا بنیادی مقصد اہم بحر تنصیبات کے تحفظ کے لئے طریقہ کار اور حربی حکمت عملی کو جانچنا اور موثر بنانا تھا۔ ان مشقوں میں پاک بحریہ کی مختلف یونٹس بشمول پاک میرینز، ایس ایس جی(این)، بحری اور فضائی اثاثہ جات نے مربوط اروائیوں میں حصہ لیا۔

مشق میں مختلف غیر روایتی خطرات اور حملوں کی صورت میں شرکت کرنے والی فورسز کے درمیان باہمی رابطے اور فوری ردعمل کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے پر توجہ دی گئی۔مشقوں کے دوران کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل امین نے مختلف بندر گاہوں کا دورہ کیا اور مشق کے مختلف مراحل کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے حصہ لینے والی یونٹس کی پیشہ ورانہ مہارت اور باہمی ہم آہنگی کو سراہا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ملکی بندر گاہوں اور بحری تنصیبات کا تحفظ نہ صرف قومی سلامتی بلکہ اقتصادی ترقی کے لئے بھی بے حد ضروری ہے۔ یہ مشقیں اس امر کی عکاس ہیں کہ پاک بحریہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اور ملکی سمندری سرحدوں کے دفاع کے لئے اپنی صلاحیتوں میں بتدریج جدت لا رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ٹیلیفونک رابطہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ٹیلیفونک رابطہ انسانیت کیخلاف جرائم، شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد پاکستان اور افغانستان کا باہمی اعتماد بڑھانے کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق سی ڈی اے میں شاہانہ فیصلے ، غریب عوام کے لیے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ ، آفیسرز عید الاونس سے محروم،جبکہ بورڈ... مولانا فضل الرحمان کا کم عمری میں شادی کے قانون کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان بلوچستان میں دہشتگردی کے نیٹ ورکس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، فیلڈ مارشل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاک بحریہ کا ملکی بڑی بندرگاہوں پر 2 روزہ مشقوں کا انعقاد
  • پاک بحریہ کی بڑی بندرگاہوں پر خطرے سے نمٹنے کی مشقیں
  • پاک بحریہ کا بندرگاہوں پر خطرات سے نمٹنے کیلئے 2 روزہ مشقوں کا انعقاد
  • پاک بحریہ کا بندرگاہوں پر خطرات سے نمٹنے کے لیے 2 روزہ مشقوں کا انعقاد
  • پاک بحریہ کی جانب سے غیر روایتی خطرات کیخلاف بندرگاہوں کے دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے مشقوں کا انعقاد
  • پاکستان کی بڑی بندرگاہوں پر خطرے سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی 2 روزہ مشقیں
  • سکھ تنظیموں کا کینیڈا سے مودی کو جی 7 اجلاس میں مدعو نہ کرنے کا مطالبہ
  • سی ایم جی کا ڈریگن بوٹ فیسٹیول خصوصی ٹیلی ویژن پروگرام
  • تاجکستان ،’’وسطی ایشیا کا سفر‘‘نامی  تقریب کا انعقاد