بھارت کی اپوزیشن جماعتیں پہلگام دہشت گردانہ حملے اور آپریشن سندور پر بحث کیلئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کررہی ہے لیکن مودی حکومت اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیو سینا ادھو ٹھاکرے گروپ کے پارلیمنٹ رکن سنجے راوت نے "آپریشن سندور" کو لیکر مودی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے "آپریشن سندور" پر وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پر سیاست کی جا رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ حکومت صرف بھارتی فوجیوں سے مخصوص آپریشن کا بے جا کریڈٹ لے رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سنجے راوت نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے چھ دہشت گردوں کو پکڑا نہیں جا رہا ہے کیونکہ شاید یہ سبھی بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایک دن آپ کو بی جے پی کے دفتر سے اس سے متعلق ایک پریس نوٹ ملے گا کہ تمام کے تمام دہشتگردوں بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ 

رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے مزید کہا کہ راہل گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن پارٹیاں مودی حکومت کو ایک خط لکھے گی جس میں پہلگام حملے اور آپریشن سندور پر بحث کے لئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ سنجے راوت نے کہا کہ آپریشن سندور میں فوجیوں کے ذریعہ کئے گئے آپریشن پر مودی حکومت سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل نریندر مودی ملک کی ہر ریاست میں جا کر اس کی تشہیر کر رہے ہیں، وہ صرف اس کا کریڈٹ لینے میں مصروف ہیں۔

درایں اثنا بھارت کی اپوزیشن جماعتیں پہلگام دہشت گردانہ حملے اور آپریشن سندور پر بحث کے لئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر رہی ہے لیکن مودی حکومت اس پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ سنجے راوت نے مزید کہا کہ راہل گاندھی کی قیادت والی اپوزیشن جماعتیں حکومت کو ایک خط بھی لکھے گی جس میں خصوصی اجلاس کا مطالبہ کیا جائے گا۔ ساتھ ہی سنجے راؤت، جو پہلگام حملے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں، نے بی جے پی پر آپریشن سندور کی سیاست کرنے کا بھی الزام لگایا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سنجے راوت نے خصوصی اجلاس مودی حکومت کا مطالبہ نے کہا کہ انہوں نے بی جے پی رہی ہے

پڑھیں:

تمام سٹیک ہولڈرز چینی کی ہموار فراہمی کیلئے حکومت کیساتھ مکمل تعاون کریں، رانا تنویر

نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے وزیر رانا تنویر حسین نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ ملک بھر میں چینی کی ہموار فراہمی اور منصفانہ قیمتوں کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔وہ اسلام آباد میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کر رہے تھے۔یہ اجلاس چینی کی قیمتوں کے تعین کی موجودہ صورتحال اور حکومت کے نوٹیفائیڈ ایکس مل ریٹ 165 روپے فی کلو گرام کی تعمیل کے لیے بلایا گیا تھا۔وزیر نے کہا کہ حکومت مارکیٹ میں اس طرح کی ہیرا پھیری کو برداشت نہیں کرے گی جس سے عام شہری پر غیر منصفانہ بوجھ پڑے۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • پشاور میں پی ٹی آئی کی آل پارٹیز کانفرنس؛ تمام جماعتوں نے بائیکاٹ کر دیا
  • تمام سٹیک ہولڈرز چینی کی ہموار فراہمی کیلئے حکومت کیساتھ مکمل تعاون کریں، رانا تنویر
  • شاہراہ بابوسر پر پھنسے سیاحوں اور مسافروں کو ریسکیو کرنے کا آپریشن مکمل
  • ناکام ’’پریشن سندور‘‘کا دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت، امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا
  • ناکام آپریشن سندور کا دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت، امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا
  • ٹرمپ انتظامیہ کی پاک بھارت کشیدگی میں کردار کا دعویٰ، مودی سرکار کا ہزیمانہ ردعمل
  • خیبرپختونخوا حکومت کی امن و امان پر آل پارٹیز کانفرنس طلب، تمام سیاسی قوتوں کو دعوت نامے ارسال
  • بابوسر ٹاپ اور دیوسائی میں پھنسے 250 سیاح ریسکیو، سرچ آپریشن جاری
  • قلات میں سیکورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن؛4 دہشتگرد جہنم واصل
  • سکردو میں پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن، تمام سیاح اور مقامی افراد بحفاظت نکال لیے گئے