نوشہرو فیروز: سابق ایس ایچ او ہالانی سمیت 10 اہلکاروں کیخلاف لوٹ مار کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
نوشہرو فیروز میں سابق ایس ایچ او ہالانی سمیت 10 اہلکاروں کے خلاف ہالانی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
نوشہرو فیروز پولیس کے مطابق مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج کنڈیارو کے حکم پر درج کیا گیا ہے۔
یہ مقدمہ خاتون مومل ہالیپوٹو کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے ایس ایچ او،انچارج انوسٹی گیشن نشترکالونی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاحکممقدمے کے متن کے مطابق 19مارچ کو ایس ایچ او اور اہلکار گھر میں بغیر وارنٹ داخل ہوئے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اہلکار زیورات اور رقم لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔
مقدمے کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیٹے اور شوہر کو غیر قانونی طور پر گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایس ایچ او گیا ہے
پڑھیں:
پنسلوینیا میں فائرنگ کا واقعہ، 3 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا
امریکی ریاست پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار علاقے میں ایک کیس کی تفتیش کر رہے تھے۔ اچانک نامعلوم حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
امریکی میڈیا کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود دیگر پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کردیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔ حکام نے بتایا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔