ہندو خواتین بی جے پی کی سندور سیاست پر پھٹ پڑیں(کھری کھری سنا دیں)
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
بھارتی وزیر اعظم مودی کی سندور سیاست ہندو خواتین کے جذبات سے کھیلنے کی شرمناک کوشش
میرا شوہر زندہ ہے، مودی کون ہوتا ہے مجھے سندور دینے والا؟بھارتی خاتون کی صحافی سے گفتگو
مودی کی ’’سندور سیاست‘‘ ہندو خواتین کے جذبات سے کھیلنے کی شرمناک کوشش، بھارتی خواتین نے کھری کھری سنا دیں ۔تفصیلات کے مطابق پہلگام حملے کے بعد عوامی ردعمل کے پیش نظر مودی سرکار نے ’’سندور ڈرامہ ‘‘رچا دیا لیکن پھر منہ کی کھانی پڑی ،مودی سرکار کی اس کوشش کو ہندو خواتین نے مذہبی جذبات سے کھیلنے کی’’ شرمناک حرکت ‘‘ اور نا قابل برداشت قرار دیدیا ۔بھارتی ہندو خواتین نے اس معاملے پر مودی کو کھری کھری سناڈالیں ۔ انکا کہنا ہے کہ ’’مودی پہلگام میں مرنے والوں کے لواحقین سے ملنے کی بجائے گھر گھر سندور بھیج کر جھوٹی ہمدردی بٹور رہا ہے، ہم مودی کی سندور سیاست کو بری طرح مسترد کر تے ہیں ۔ایک بھارتی خاتون نے خاتون صحافی سے گفتگو میں یہاں تک کہہ ڈالا کہ ’’میرا شوہر زندہ ہے، مودی کون ہوتا ہے مجھے سندور دینے والا؟، کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ کوئی ڈاکو (مودی) کسی کے گھر میں سندور لے کر آیا ہو؟مجھے شرم آتی ہے کہ ہمارے ملک کا وزیرِ اعظم اتنی گری ہوئی باتیں کر رہا ہے۔ایک اور ہندو خاتون نے کہا کہ ’’اگر مودی سندور لے کر آئیں گے تو ہم اسکا کیا کریں گے، یہ پھر میں مودی کو بتاؤں گی، میں ہندو ہوں مگر مودی کی حرکتوں پر شرم آتی ہے, اُسے خود سمجھ نہیں، ہمیں کیا سمجھائے گا؟‘‘نیہا سنگھ راٹھور نے اپنے وی لاگ میں کہا کہ ’’ہندو مذہب میں صرف اپنے پتی کا دیا ہوا سندور ہی لگایا جاتا ہیکسی پرائے مرد کا نہیں، بہار سے کروڑوں لوگ روزگار کے لیے باہر جاتے ہیں اور ان کی بیویاں شوہر کے نام کا سندور لگاتی ہیں،مودی ووٹ بینک حاصل کرنے کے لیے بہار کی خواتین کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مودی سرکار یہ سوال دبانا چاہتی ہے کہ بہار کے لوگ بے روزگار کیوں ہیں اور سندوری لال خواتین کو صرف سندور میں الجھانا چاہتی ہے‘‘۔ایک اور ہندو خاتون نے کہا کہ ’’مودی جی کے بھیجے گئے سندور پر پہلا حق اُن کی اپنی بیوی کا بنتا ہے،جب مودی اپنی بیوی کو ہی سندور نہیں دے سکتے تو ملک بھر کی خواتین کا انکے بھیجے سندور پر کیا حق بنتا ہے؟‘‘
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: جذبات سے کھیلنے کی ہندو خواتین سندور سیاست مودی کی مودی کو
پڑھیں:
کراچی میں مجبور خواتین سے پیسوں کے لالچ پر فحاشی کروانے والا گروہ پکڑا گیا، سرغنہ خاتون بھی گرفتار
کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف پولیس نے کارروائی کرکےخواتین کو دھوکا اور لالچ کے ذریعے فحاشی پر مجبور کرنے والا گروہ کو گرفتار کرلیا
۔ترجمان ملیر پولیس کے مطابق شاہ لطیف پولیس نے خفیہ کارروائی کرکے فحاشی میں ملوث گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جبکے 1 خاتون کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔
ترجمان ملیر پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ عروج اس گروہ کی سرغنہ ہے جو مختلف علاقوں میں فحاشی کے دھندے میں ملوث رہی ہے، ملوث گروہ اکثر غریب اور مجبور خواتین کو اپنے جال میں پھنسا کر فحاشی پر مجبور کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق آٹھ سال قبل نواب شاہ کی رہائشی ایک ذہنی طور پر کمزور خاتون لاپتہ ہوگئی تھی، جسے بعد کام میں ملوث گروہ نے اُسے فحاشی کیلیے استعمال کیا تھا۔
گرفتار ملزمہ عروج نے دورانِ تفتیش مزید بتایا کہ خواتین کو مالی مدد اور روزگار کا جھانسہ دے کر فحاشی کے کام میں ملوث کیا جاتا تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عروج، عبدالستار، عرفان، کنیز اور مسکان کے نام سے ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔