شوہر زندہ ہے، مودی سندور دینے والا کون ہوتا ہے؟ بھارتی خاتون
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا آپریشن سندور بھارت میں بھی مذاق بن کر رہ گیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پہلگام حملے کے بعد ہلاک افراد کے لواحقین سے ملنے کے بجائے گھر گھر سندور بھیج کر اپنا ہی مذاق بنوا لیا۔
بھارتی خواتین نے مودی کو سندور کے بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ایک خاتون نے کہا کہ شوہر زندہ ہے مودی سندور دینے والا کون ہوتا ہے؟ ہندو مذہب میں خاتون صرف اپنے شوہر کا دیا ہوا سندور لگاتی ہے کسی غیر مرد کا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ شرم آتی ہے وزیراعظم اتنی گری ہوئی باتیں کررہا ہے۔
خاتون نے کہا کہ آپ کون ہو کہ کبھی آپ نے سنا ہے کہ کسی کے گھر میں دوسرا آدمی سندور لے کر آرہا ہے، آپ ہو کون جو دوسرے کے گھروں میں سندور لے کر گھس رہے ہو۔
ایک اور خاتون نے کہا کہ آپ سندور لے کر پہنچو تو ہم آپ کی کیا حالت کرتے ہیں یہ آپ دیکھیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
ٹرمپ کے سیز فائر دعوؤں پر راہول گاندھی وزیراعظم مودی پر برس پڑے
نئی دہلی: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے پاک بھارت سیز فائر کرانے کے بیانات پر راہول گاندھی وزیراعظم مودی پر برس پڑے۔
بھارت میں کانگریس رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کی ہے اور امریکی صدر ٹرمپ کے جنگ بندی کے دعووں پر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھا دیا۔
راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ ’’وزیراعظم بیان کیسے دے سکتے ہیں؟ کیا بولیں گے؟ ٹرمپ نے اس کا اعلان کیا ہے، وہ یہ نہیں کہہ سکتے، لیکن یہ سچ ہے، پوری دنیا جانتی ہے کہ ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان “جنگ بندی” کا اعلان کیا ، یہ حقیقت ہے اور اس سے چھپایا نہیں جاسکتا۔
راہول گاندھی نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف جنگ بندی تک محدود نہیں ہے، کئی اہم مسائل پر بات کرنے کی ضرورت ہے، دفاع، دفاعی مینوفیکچرنگ اور آپریشن سندور سب پر بات ہونی چاہیے، حالات اچھے نہیں ہیں، پوری قوم جانتی ہے، وزیر اعظم نے ٹرمپ کے دعووں کا ایک بھی جواب نہیں دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ خود کو دیش بھگت کہتے ہیں وہ بھاگ گئے ہیں، ٹرمپ نے 25 بار دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جنگ بندی کا اعلان کیا ، ٹرمپ کون ہوتا ہے یہ کام اس کا نہیں ہے مگر وزیراعظم نے ایک بار بھی جواب نہیں دیا ، یہی سچائی ہے جو چھپ نہیں سکتی۔