’’جسٹن بے بیز‘‘ کی دُہائی: شہرت کے باوجود خاندانی پس منظر کا طعنہ کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
کئی برس پہلے جسٹن بیبر کے مقبول گانے “Baby” کو اپنی آواز میں گا کر عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی گلوکار بہنیں، ثانیہ اور مقدس، آج بھی انڈسٹری میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنے پر دل گرفتہ ہیں۔
حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کے دوران دونوں بہنوں نے اپنی زندگی کے نشیب و فراز اور فنی سفر کے کئی اَن سنے پہلوؤں پر گفتگو کی۔
جسٹن بے بیز نے بتایا کہ اگرچہ وہ آج میوزک کی دنیا میں ایک پہچان رکھتی ہیں، لیکن انہیں اب بھی لوگوں کی طرف سے خاندانی پس منظر کا طعنہ سننا پڑتا ہے۔ مقدس نے شکوہ کیا کہ ان کی کامیابی کے باوجود معاشرہ انہیں ان کے پس منظر سے جوڑ کر دیکھتا ہے اور یوں ان کے ساتھ تفریق روا رکھی جاتی ہے۔ ان کے مطابق یہ امتیازی رویہ صرف محسوس ہی نہیں ہوتا، بلکہ وہ اسے اپنی آنکھوں سے دیکھ چکی ہیں اور کانوں سے سن چکی ہیں۔ یہی وہ رویہ ہے جو ان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔
پروگرام میں دونوں نے بتایا کہ وہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں لیکن قسمت نے ان کا ساتھ دیا اور خدا کے کرم سے آج وہ ایک باعزت مقام پر ہیں۔ ثانیہ کے دو بچے ہیں، جن میں بڑا بیٹا آٹھ سال کا ہے، جبکہ مقدس تاحال ماں نہیں بن سکیں۔ دونوں نے بتایا کہ ان کی شادیاں کئی سال قبل خاندان کی رضامندی سے ہوئیں۔
جسٹن بے بیز نے یہ خواہش بھی ظاہر کی کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی شہرت کا سفر اتنا بلند ہو کہ ان کے والدین اپنی زندگی میں ان کی کامیابی کا مشاہدہ کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ والدین کی عمر زیادہ ہوچکی ہے اور وہ ان کی موجودگی میں کامیابی کی اونچائیوں کو چھونا چاہتی ہیں۔
یاد رہے کہ 2015 میں جسٹن بیبر کے گانے “Baby” کی مقامی انداز میں گائی گئی ویڈیو نے ان دونوں بہنوں کو راتوں رات مشہور کر دیا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے بعد انہیں کوک اسٹوڈیو سمیت مختلف میوزک پلیٹ فارمز پر گلوکاری کے مواقع ملے، اور تب سے یہ دونوں ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے میوزک انڈسٹری کا حصہ ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نومبر میں سال کا سب سے روشن سپر مون آسمان پر جلوہ گر ہوگا
فائل فوٹوماہرینِ فلکیات کے مطابق نومبر 4 اور 5 کو سال 2025 کا سب سے روشن اور قریب ترین سپر مون آسمان پر دیکھا جا سکے گا، جسے بیور مون (Beaver Moon) کے نام سے جانا جاتا ہے۔
یہ سپر مون زمین کے سب سے قریب فاصلے پر، یعنی تقریباً 2 لاکھ 21 ہزار 817 میل کی دوری پر ہوگا، جو اکتوبر کے سپر مون کے مقابلے میں تقریباً 2 ہزار 800 میل زیادہ قریب ہے۔
بیور مون کا نام شمالی امریکا کی روایات سے منسوب ہے، ناسا کے مطابق اگرچہ سپر مون سائز میں حقیقتاً بڑا نہیں ہوتا، لیکن زمین کے قریب ہونے کی وجہ سے یہ 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ منظر ٹورڈ میٹیور شاورز کے ساتھ بھی دکھائی دے گا، جنہیں آسمان پر روشن آگ کے گولے کے طور پر جانا جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سپر مون کو دیکھنے کا بہترین وقت 4 یا 5 نومبر کی رات چاند نکلنے کے فوراً بعد ہوگا، ناظرین کو مشورہ دیا گیا کہ وہ مشرقی افق کے صاف منظر والے مقام سے مشاہدہ کریں تاکہ مون الیژن یعنی چاند کا بڑا دکھائی دینے والا حسین منظر واضح طور پر دیکھا جا سکے۔