کیرالہ کمیونٹی کے ایونٹ میں شاہد آفریدی اور عمر گل مدعو، بھارتیوں کو آگ لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
دبئی میں بھارت کی کیرالا کمیونٹی کے ایونٹ میں پاکستانی اسٹار کرکٹرز شاہد آفریدی اور عمر گل کو مدعو کیے جانے پر بھارتی انتہا پسندوں کو آگ لگ گئی۔ایک بھارتی صحافی نے سوشل میڈیا پر اعتراض اٹھایا کہ کیا بھارتیوں کو میزبانی کے لیے پاکستانی کرکٹر ہی ملے تھے؟ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر وائرل اس ایونٹ کی ویڈیو میں کیرالا کمیونٹی کے بھارتی شہری نا صرف شاہد آفریدی سے ہاتھ ملانے کو بے تاب نظر آئے بلکہ ان کے لیے تالیاں بجائيں اور نعرے بھی لگائے۔بھارتی شہریوں نے پاکستان کے لیجنڈ کرکٹرز کو دیکھ کر سیٹیاں بجائيں اور انہیں دیکھ کر اپنی خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایک ہنگامہ برپا ہوگیا، بھارتیوں نے ایونٹ کا انتظام کرنے والے افراد کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
South India’s Kerala community in Dubai hosted legendary Shahid Afridi.
Shahid Afridi is a global superstar. He has more fans in India than most Indian cricketers. He’s massive ♥️???? pic.twitter.com/pGNpysRtAY — Farid Khan (@_FaridKhan) May 30, 2025
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سعودی عرب کے’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی وائرل ویڈیو جعلی نکلی
سعودی عرب کے’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو جعلی نکل آئی، مصنوعی ذہانت سے بنی ویڈیو کو 2034 ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں نیوم سٹی کے ’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا سعودی حکومت کے کسی سرکاری منصوبے سے تعلق نہیں ہے۔
ویڈیو بنانے والے شخص نے بتایا کہ اسکائی اسٹیڈیم کی وائرل ویڈیو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے اور محض تخیلاتی ہے۔
مصنوعی ذہانت سے بنی ویڈیو کو 2034ء ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا تھا، اسکائی اسٹیڈیم کی اے آئی ویڈیو بنانے والے شخص نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ صرف ایک اے آئی تصور ہے اور اُسے سعودی عرب کے کسی منصوبے کا علم نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اسکائی اسٹیڈیم کی اے آئی ویڈیو کو دنیا بھر میں 5 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
تاہم یہاں یہ واضح کرتے چلیں کہ سعودی حکومت 2034ء کے عالمی کپ کے لیے 15 اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹیڈیمز کی تعمیر کا ارادہ رکھتی ہے جن میں سے ایک نیوم میگا سٹی میں کلاؤڈ اسٹڈیم بھی شامل ہے۔
یہ اسٹیڈیم زمین سے تقریباً 350 میٹر (1 ہزار 150 فٹ) کی بلندی پر تعمیر کیا جائے گا، جس میں 46 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی اور اس کو مکمل طور پر سولر اور ونڈ پاور کے ذریعے بجلی سپلائی کی جائے گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق نیوم سٹی میں اسٹیڈیم کی تعمیر کا آغاز 2027ء میں ہوگا جبکہ اس کی تعمیر 2032ء میں تکمیل کو پہنچے گی۔