فیصل قریشی کی اہلیہ شوبز کی دنیا کی چکاچوند سے دور رہتی ہیں اور اپنا زیادہ تر وقت اہل خانہ کے ساتھ گزارتی ہیں لیکن ان دنوں وہ سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو کی وجہ سے کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔

ثناء فیصل نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھیں جس میں وہ اپنے بیٹے کو اس کے بابا فیصل قریشی کا ڈراما دکھا رہی ہوتی ہیں۔

انھوں نے اس ویڈیو کے کیپشن پر لکھا تھا کہ بابا بھوت بنے ہوئے ہیں جب کہ ان کا بیٹا اس تصویر میں کافی پریشان دیکھائی دے رہا ہے۔

یہ فیصل قریشی کے نئے ڈرامے بہروپیا کا ایک سین ہے جس میں ملٹی پل  پرسنالٹی ڈس آرڈ کے شکار فیصل قریشی مدیحہ امام کو سیڑھیوں سے دھکا دے رہے ہیں۔

یہ سین دیکھ کر ان کے بیٹے فرمان نے والدہ ثنا قریشی سے پوچھا کہ ‘کیا بابا مونسٹر (بھوت) ہیں؟۔

ثنا فیصل نے بھی لکھا کہ ‘فرمان ڈراما ‘بہروپیا‘ دیکھ رہا ہے اور وہ اپنے بابا کے کردار کے مختلف انداز دیکھ کر حیران بھی ہے اور لطف بھی اٹھا رہا ہے’۔

فیصل قریشی کی اہلیہ کی یہ ویڈیو مداحوں کو بالکل پسند نہیں آئی اور انھوں نے کہا کہ معصوم بچے کو ایسیے کردار نہیں دیکھانے چاہیے۔ ذہن پر برے اثرات پڑ سکتے ہیں۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: فیصل قریشی

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • دنیا کی مہنگی ترین طلاق، جنوبی کوریا کی اہم ترین کاروباری شخصیت کو 944 ارب وون سابق اہلیہ کو ادا کرنے کا حکم
  • دُنیا کی مہنگی ترین طلاق، جنوبی کوریا کی اہم ترین کاروباری شخصیت کو 944 ارب وون سابق اہلیہ کو ادا کرنے کا حکم
  • کراچی؛ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی خاتون سے نازیبا حرکت، ویڈیو سامنے آگئی
  • ’میمز‘ سے انقلاب؟ سی جے پی احتجاج میں جین زی کا نیا انداز
  • کراچی: اورنگی ٹاؤن میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنیوالے لڑکے کا صاف اور قابلِ شناخت چہرا سامنے آ گیا
  • شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف، یکطرفہ طاقت کے استعمال پر سخت تنقید کردی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی