ترجمان واپڈ ا کا کہنا ہے کہ چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 6 ہزار 400 کیوسک ہے جبکہ اخراج ایک لاکھ 94 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے چناب کے ہیڈ مرالہ مقام پر پانی کی آمد 30 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 300 کیوسک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 32 ہزار 300 کیوسک ہے جبکہ اخراج ایک لاکھ 45 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، دریائے جہلم کے منگلا مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک ہے۔ ترجمان واپڈ ا کا کہنا ہے کہ چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 6 ہزار 400 کیوسک ہے جبکہ اخراج ایک لاکھ 94 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے چناب کے ہیڈ مرالہ مقام پر پانی کی آمد 30 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 300 کیوسک ہے۔

اسی طرح دریائے کابل کے نوشہرہ مقام پر پانی کی آمد اور اخراج دونوں 29 ہزار 900 کیوسک برابر ہیں۔ ریزروائرز کی صورتحال کے حوالے سے واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1477.

88 فٹ ہے اور پانی کا ذخیرہ 21 لاکھ 32 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ منگلا ریزروائر میں پانی کی سطح 1162.50 فٹ ہے جبکہ ذخیرہ 22 لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ ہے، چشمہ ریزروائر میں پانی کی سطح 647.00 فٹ ہے اور پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 12 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔واپڈا کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملک کے تینوں بڑے ریزروائرز میں پانی کا مجموعی ذخیرہ اب 45 لاکھ 79 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مقام پر پانی کی آمد ہزار ایکڑ فٹ میں پانی کی ہزار کیوسک اور اخراج کیوسک ہے ایک لاکھ ہے جبکہ

پڑھیں:

پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس

طورخم بارڈر کے راستے سے گزشتہ روز 5,220 افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر سے 401 قانونی اور 2,314 غیر قانونی افراد کی وطن واپسی ہوئی ہے۔ اب تک کل 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔

اسلام آباد سے 19، پنجاب سے 450 افغان شہری گزشتہ روز واپس بھیجے گئے۔ اب تک دیگر صوبوں سے 25 ہزار 392 افغان باشندے واپس جا چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے ٹرانزٹ پوائنٹس سے گزشتہ روز 19 افغان شہری ڈیپورٹ ہوئے۔

پشاور، لنڈی کوتل اور کوہاٹ جیل سے مجموعی طور پر 7,261 افراد کی واپسی مکمل ہوئی جبکہ گزشتہ روز 1,326 افغان شہریوں نے خیبر پختونخوا میں عارضی قیام کیا۔ بعد ازاں انہیں ڈیپورٹ کردیا گیا۔

مجموعی طور پر 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں۔ 54 ہزار سے زائد قانونی جبکہ 6 لاکھ 28 ہزار غیر قانونی تارکین وطن افغان شہریوں کی واپسی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی جوہری مواد سے تابکاری جاری
  • ملک بھر میں سونا 3500 روپے سستا ہوگیا
  • پنجاب میں شفاف منصوبے اور فلاحی اقدامات جاری ہیں، عظمیٰ بخاری
  • کراچی میں 7 روز کے دوران عام شہریوں کے 30 ہزار، ہیوی گاڑیوں کے 516 چالان
  • تہران کو پانی فراہم کرنیوالے مرکزی ڈیم میں صرف 2 ہفتوں کا پانی باقی رہ گیا
  • پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے
  • راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری
  • راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری 
  • پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس
  • پاکستان میں نفسیاتی صحت سے متعلق تشویشناک اعداد و شمار جاری