Nawaiwaqt:
2026-07-24@06:34:07 GMT

دریاؤں اور آبی ذخیروں سے متعلق واپڈا کی رپورٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT

دریاؤں اور آبی ذخیروں سے متعلق واپڈا کی رپورٹ جاری

واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخیروں کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ترجمان واپڈا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 32 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 45 ہزار کیوسک ہے جبکہ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 36 ہزار 700کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک ہے۔ترجمان واپڈا نے بتایا کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 6 ہزار 400کیوسک اور اخراج ایک لاکھ94 ہزار کیوسک ہے، ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 30 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 10ہزار 300کیوسک ہے جب کہ  نوشہرہ پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 29 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 29 ہزار 900کیوسک ہے۔ترجمان واپڈا نے مزید بتایا کہ تربیلاریزروائر میں پانی کی سطح 1477.

88فٹ، پانی کا ذخیرہ 21 لاکھ 32 ایکڑ فٹ ہے، منگلاریزروائر میں پانی کی سطح 1162.50فٹ اور پانی کا ذخیرہ 22 لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ ریزروائر میں پانی کی سطح 647 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 12 ہزار ایکڑ  فٹ ہے جبکہ منگلا اور چشمہ ریزروائر میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 45 لاکھ 79 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کیوسک اور اخراج میں پانی کی آمد پانی کا ذخیرہ ترجمان واپڈا کیوسک ہے

پڑھیں:

چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں

ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے بعد چیری(Cherry) نے بھی ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان میں اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

تاہم کمپنی نے فوری طور پر مکمل اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا اور محدود مدت کی پروموشنل آفر کے تحت جزوی طور پر بڑھی ہوئی قیمتیں متعارف کرائی ہیں۔

چیری ٹِگو 7 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے بڑھا کر پروموشنل قیمت 99 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر ختم ہونے کے بعد اس کی اصل قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔

چیری ٹِگو 8 پی ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر پروموشنل قیمت 1 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔

مزیدپڑھیں:اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی

اسی طرح ٹِگو 9 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 36 لاکھ 94 ہزار روپے تھی، جس کی پروموشنل قیمت 1 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ آفر ختم ہونے کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔

کمپنی کے مطابق پروموشنل قیمتیں محدود مدت کے لیے ہیں اور 31 جولائی تک دستیاب ہوں گی، جبکہ اسٹاک ختم ہونے تک موجودہ صارفین بھی اس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

چیری کی جانب سے نئی قیمتوں کو محدود مدت کی ڈسکاؤنٹ آفر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تاہم رعایت کے باوجود تینوں گاڑیاں اپنی سابقہ قیمتوں کے مقابلے میں مہنگی ہوگئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب