سیالکوٹ: پی پی 52 میں ضمنی انتخاب، پولنگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔
صوبائی اسمبلی کی نشست پر ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
حلقے میں 38 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 11 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
پی پی 52 کی نشست ن لیگ کے ایم پی اے ارشد وڑائچ کےانتقال پر خالی ہوئی تھی۔
ن لیگ سے حنا ارشد، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار فاخر نشاط اور پیپلز پارٹی کے راحیل کامران چیمہ میدان میں اترے ہیں۔
حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 185 ہے، حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 725 ہے جبکہ حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 460 ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کے پی سینیٹ انتخابات میں عملے کے نشان لگا بیلٹ پیپر دینے کی خبروں میں حقیقت نہیں: الیکشن کمیشن
—فائل فوٹوخیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ انتخابی عملے کے پہلے سے نشان لگے بیلٹ پیپر ارکانِ اسمبلی کو دینے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ارکان کو قانون کے مطابق بیلٹ پیپر مہیا کیے جاتے رہے، اراکین نے پولنگ بوتھ میں اپنی مرضی کے مطابق نشان لگا کر بیلٹ پیپر بکس میں ڈالے۔
پشاور خیبر پختونخوا میں پیر کو ہونے والے سینیٹ...
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ بکس سب کے سامنے پڑا رہا، پولنگ کے دوران امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات آئین و قانون کے مطابق غیر جانبدارانہ انداز میں کرائے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ میڈیا کو پولنگ کے عمل کے بارے میں لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جاتا رہا تھا۔