Daily Pakistan:
2026-07-24@04:59:12 GMT

دریاﺅں اور آبی ذخیروں سے متعلق واپڈا کی رپورٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT

دریاﺅں اور آبی ذخیروں سے متعلق واپڈا کی رپورٹ جاری

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )واپڈا نے دریاﺅں اور آبی ذخیروں کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ترجمان واپڈا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 32 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 45 ہزار کیوسک ہے جبکہ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 36 ہزار 700کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا نے بتایا کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 6 ہزار 400کیوسک اور اخراج ایک لاکھ94 ہزار کیوسک ہے، ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 30 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 10ہزار 300کیوسک ہے جبکہ نوشہرہ پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 29 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 29 ہزار 900کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا نے مزید بتایا کہ تربیلاریزروائر میں پانی کی سطح 1477.

88فٹ، پانی کا ذخیرہ 21 لاکھ 32 ایکڑ فٹ ہے، منگلاریزروائر میں پانی کی سطح 1162.50فٹ اور پانی کا ذخیرہ 22 لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ ریزروائر میں پانی کی سطح 647 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 12 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا اور چشمہ ریزروائر میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 45 لاکھ 79 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

تیسرا ٹی20؛ اہم میچ سے قبل بنگلادیش کو بڑا دھچکا

مزید :

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کیوسک اور اخراج میں پانی کی آمد پانی کا ذخیرہ ترجمان واپڈا کیوسک ہے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب