مریم نواز کا اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم دے دیا۔
مریم نواز سے ایم ڈی اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن افضال بھٹی نے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ آفس، چیف سیکریٹری آفس اور آئی جی آفس میں فوکل پرسن مقرر کردیا۔
ملاقات میں اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کو فعال کرنے کےلیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ فوکل پرسن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کروائیں گے، حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کےلیے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کا سرمایہ ہیں۔
افضال بھٹی کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی حکومت اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں نے بھی بھارت کے خلاف جنگ میں فتح پر جشن منایا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اوورسیز پاکستانی مریم نواز
پڑھیں:
پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، مریم نواز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کےارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی جس میں عوامی فلاح کے منصوبوں، امن وامان، سڑکوں، ستھراپنجاب، صحت اورٹرانسپورٹ کےشعبوں میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی اور شفاف گورننس ہی مسلم لیگ ن کا اصل ایجنڈا ہے، پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی بحالی روزگار اور خوشحالی کا ذریعہ بھی ہے، ستھرا پنجاب پروگرام صرف صفائی نہیں بلکہ ایک نیا کلچر ہے۔ارکان اسمبلی کا کہناتھاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی لیڈرشپ میں پنجاب پُرامن، صاف اور برق رفتاری سے ترقی کرتا صوبہ بن گیا۔
لاہور: ٹرین کی زد میں آ کر 11 سالہ بچہ جاں بحق
مزید :