مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے والد کامران قریشی کی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
کراچی کے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں کامران قریشی کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ مومن میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر پر چھاپہ مار کر ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو گرفتار کر لیا گیا۔
عدالت نے کامران اصغر قریشی کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا۔
دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ملزم کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو اسے رہا کردیا جائے۔
ملزم کامران اصغر قریشی کے خلاف اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے مقدمہ درج کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ڈکی بھائی جوا ایپ کیس میں اہم پیشرفت
لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس فاروق حیدر آج ڈکی بھائی کی ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کریں گے۔
سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کے پروموشن کے مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار کو بیرون ملک جاتے ہوئے این سی سی آئی اے نے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا، این سی سی آئی اے نے کبھی نوٹس بھجوا کر طلب نہیں کیا۔
درخواست میں یہ بھی بتایا گیا کہ درخواست گزار جسمانی ریمانڈ پر دس روز تک این سی سی آئی اے کی تحویل میں رہے۔