گلگت بلتستان میں وائلڈ پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا جس کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کے کل کیسز کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد میں قائم پولیو کے خاتمے کے لیے ریفرنس لیبارٹری نے ضلع دیامر میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے، پاکستان پولیو ایریڈیکیشن پروگرام کے مطابق یہ گلگت بلتستان کا پہلا تصدیق شدہ کیس ہے۔تیسری قومی انسداد پولیو مہم 26 مئی سے شروع ہو کر کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی.

جس کے دوران 5 سال سے کم عمر کے تقریباً ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، یہ مہم ملک کے 159 اضلاع میں چلائی گئی جن میں حساس علاقے بھی شامل تھے۔پولیو ایک انتہائی متعدی اور معذور کر دینے والی بیماری ہے. جس کا کوئی علاج موجود نہیں، بچوں کو اس سے محفوظ رکھنے کا واحد مؤثر طریقہ ویکسی نیشن ہے، جو پیدائش کے فوراً بعد شروع ہو کر متعدد بار دی جاتی ہے.پروگرام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ہر ممکن موقع پر پولیو کے قطرے پلائیں اور ویکسی نیشن کا مکمل کورس یقینی بنائیں۔سیکریٹری صحت گلگت بلتستان آصف اللہ خان نے بتایا کہ متاثرہ بچہ 23 ماہ کا ہے اور ضلع دیامر کے علاقے تانگیر سے تعلق رکھتا ہے، ان کے مطابق بچے نے کبھی علاقہ نہیں چھوڑا. مگر وائرس کے جینیاتی تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کا تعلق کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے ہے. اگرچہ پولیو کے قطرے پلانے کا ریکارڈ موجود ہے مگر پیدائش کے فوری بعد دی جانے والی ابتدائی ویکسی نیشن نہیں کی گئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت نے تاحال عوام کو اس کیس کے بارے میں باضابطہ اطلاع نہیں دی.تاہم یہ بات واضح ہے کہ گلگت بلتستان جو پہلے پولیو فری قرار دیا گیا تھا. اب وائرس سے متاثر ہو چکا ہے۔پاکستان اور افغانستان وہ دو ممالک رہ گئے ہیں جہاں پولیو اب بھی مقامی سطح پر موجود ہے، 2024 میں ملک میں 70 سے زائد کیسز سامنے آئے تھے اور وائرس تقریباً 90 اضلاع میں پایا گیا تھا. حالیہ سال کی پہلی انسداد پولیو مہم فروری میں جبکہ ایک خاص انجیکٹ ایبل پولیو ویکسین مہم کوئٹہ اور کراچی میں منعقد ہوئی. جس میں تقریباً 10 لاکھ بچوں کو ویکسین لگائی گئی۔یہ نیا کیس ایک بار پھر اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ مکمل ویکسی نیشن اور بروقت حفاظتی اقدامات ہی اس مرض سے نجات کا واحد راستہ ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان ویکسی نیشن پولیو کے بچوں کو

پڑھیں:

گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب میں صدرِ مملکت کی شرکت

’جیو نیوز‘ گریب

صدر آصف علی زرداری گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گلگت پہنچ گئے۔

گورنر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے صدر آصف زرداری کا استقبال کیا۔

گورنر گلگت بلتستان نے صدر کو روایتی ٹوپی پہنائی۔ صدر آصف زرداری نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی:سائٹ ٹائون میں مزید 14 بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کا انکشاف
  • گلگت بلتستان کا یوم آزادی اور درپیش چیلنجز
  • ایس سی او ویژن 2025، گلگت بلتستان میں جدید ترین 100 آئی ٹی سیٹ اپس قائم
  • کورونا کی شکار خواتین کے نومولود بچوں میں آٹزم ڈس آرڈرکا انکشاف
  • مقبوضہ کشمیر بھارت کے مظالم کا شکار،آزادی وقت کی ضرورت ہے: صدر آصف زرداری کا گلگت بلتستان کی ڈوگرہ راج سے آزادی کی تقریب سے خطاب
  • گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی آج بھرپورجوش و خروش سے منایا جا رہا ہے ۔
  • گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب میں صدرِ مملکت کی شرکت
  • ماں کے دورانِ حمل کووڈ کا شکار ہونے پر بچوں میں آٹزم کا خطرہ زیادہ پایا گیا، امریکی تحقیق
  • ڈیم ڈیم ڈیماکریسی (پہلا حصہ)
  • گلگت، وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت گلگت بلتستان انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کا پہلا باضابطہ اجلاس