ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کی نوید، پنجاب میں آندھی جھکڑ اور بارشوں کا الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز

اسلام آبا د (سب نیوز)ملک کے بالائی علاقوں میں 3 سے 5 جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے جبکہ عیدالاضحی کے دوران میدانی علاقے شدید گرمی اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے، شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نمی سے بھرپور ہوائیں شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ مغربی ہواں کا نیا سلسلہ 3 جون کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جو 5 جون تک اثرانداز رہے گا۔چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرک، بنوں، لکی مروت اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔
اسی طرح کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور گجرات میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی جھکڑ اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا، مختلف اضلاع میں 2 سے 5 جون کے دوران بیشتر اضلاع ہوائیں اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پنجاب کے دیگر علاقوں سیالکوٹ، ناروال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں بھی ہلکی سے معتدل بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے جنوبی پنجاب میں 2 سے 5 جون کے دوران آندھی اور تیز جھکڑ چلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران موسم میدانی علاقوں میں شدید گرم اور خشک رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمودی سرکار عید الاضحی کے موقع پر دوبارہ جارحیت کر سکتی ہے، حکومت اور اداروں کو چوکس رہنا ہو گا،محمد عارف مودی سرکار عید الاضحی کے موقع پر دوبارہ جارحیت کر سکتی ہے، حکومت اور اداروں کو چوکس رہنا ہو گا،محمد عارف بجٹ میں پٹرول سمیت ہر قسم کی نقد خریداری کی حوصلہ شکنی کے لیے اضافی رقم لینے کی تجویز اے پی سی سی اجلاس، آئندہ مالی سال کیلئے معاشی ترقی کا ہدف 4.

2فیصد مقرر عمران خان نے چوتھی بار بھی پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک ہفتے میں 36.14ارب روپے مالیت کے زیر التوا ٹیکس مقدمات نمٹا دیے عید پر پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کی اجازت دیدی گئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا

پڑھیں:

بارشوں کا موجودہ اسپیل کب تک جاری رہے گا، اگلا اسپیل کب آئے گا؟ ڈی جی محکمہ موسمیات نے بتادیا

ڈی جی محکمہ موسمیات صاحبزاد خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد:بارشوں کاموجودہ اسپیل 25جولائی تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ اسپیل کے بعد بارشوں کا ایک اور اسپیل اسی مہینے پاکستان میں آئے گا، جولائی کے آخری دنوں میں مزید بارشیں ہوں گی، جہلم اور ستلج میں فی الحال سیلاب کا خدشہ نہیں ہے۔

ڈی جی موسمیات  نے کہا کہ دریائے چناب میں سیلاب کا خدشہ موجودہے،  بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے پر پاکستان میں سیلابی صورتحال کا خدشہ موجودہے، دریائے راوی پر بھارت کے اندرموجودڈیموں میں بھی ابھی گنجائش موجودہے۔

ڈی جی موسمیات نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پاکستان کو بری طرح متاثرکررہے ہیں، چکوال اور سید پورویلج میں کلاؤڈبرسٹ نہیں ہوا،بارشیں زیادہ ہوئیں، اسلام آبادکے علاقے سیدپورمیں برساتی نالے کی زمین پر قبضہ ہونے کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیداہوئی،ڈی جی موسمیات

متعلقہ مضامین

  • مون سون کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتیں 252 تک پہنچ گئیں، مزید بارشوں کی پیشگوئی
  • پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی
  • پنجاب میں مون سون کی شدت برقرار، مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشیں، انتظامیہ الرٹ
  • بارشوں سے اموات 242 تک جاپہنچیں، مون سون کا حالیہ اسپیل 25 جولائی تک جاری رہے گا
  • موسلا دھار بارش کا خطرہ: بالائی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ملک بھر میں بارشوں سے ہلاکتیں 233 تک جاپہنچیں، شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ
  • بارشوں کا موجودہ اسپیل کب تک جاری رہے گا، اگلا اسپیل کب آئے گا؟ ڈی جی محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • بارشوں سے تباہی کے دوران بھارت کی پانی چھوڑنے کی دھمکی، منگلا اور تربیلا ڈیم پر الرٹ جاری
  • شدید بارشیں اور سیلاب؛ عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کا الرٹ جاری
  • ملک میں شدید بارشوں کے پیشِ نظر عوام کیلئے الرٹ جاری