City 42:
2025-07-25@03:51:36 GMT

کراچی ایک بار پھر زلزلوں کی زد میں

اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT

سٹی 42: کراچی میں ایک بار پھرزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.4ریکارڈ کی گئی،زلزلے کے جھٹکے11بجکر 16منٹ پرمحسوس کئے گئے،زلزلے کامرکزملیر مشرقی میں 10 کلومیٹرکے قریب تھا،کراچی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران نویں بار زلزلہ آیاہے،زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹرتھی،
محکمہ موسمیات کے مطابق ان زلزلوں سے کوئی جانی یا مالی  نقصان نہیں ہوتا،زلزلے کے جھٹکےآئندہ دوروز تک محسوس کئےجاسکتے ہیں۔

وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہو گئے

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے چاکر ہوٹل گلشن معمار بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے 52 سالہ صدیق نامی شخص زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس واقعے کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔

قائد آباد مجید کالونی اسپتال چورنگی الیاس کوچ اڈے کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ شاہ زیب زخمی ہوگیا، ایدھی حکام کے مطابق واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

لانڈھی 4 نمبر زمان آباد میں فائرنگ سے 30 سالہ اکبر علی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران بازو پر گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔

دریں اثنا لیاقت آباد 10 نمبر الیکٹرانک مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

لیاقت آباد پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 16 سالہ حمزہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 زخمی
  • کراچی: مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق
  • کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • کراچی، سڑکوں پر موت کا رقص جاری، ٹریلر کی زد میں آ کر پاک بحریہ کا اہلکار جان بحق
  • کراچی : بلدیہ ٹائون میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
  • حب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • حب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف وہراس  
  • پی آئی اے کا ملازم کراچی ایئرپورٹ پر سامان چوری کے الزام میں گرفتار
  • کراچی، کباڑ کے بڑے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہو گئے